دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ فورٹ عباس پولیس کی بڑی کاروائی،2خطرناک ڈکیٹ گرفتار،مال مسروقہ 2عدد موٹرسائیکل ونقدی

اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ فورٹ عباس میں راہزنی کی واردات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

قدوس بیگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس سہیل آصف کی سربراہی میں

سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے راہزنی کی واردات میں

ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں سرور ولد عبدالطیف قوم شیخ سکنہ چک نمبر

143/6-Rاور توقیر ولد نذیر احمد قوم مہار سکنہ چک نمبر191/7-Rشامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کے

انکشاف و نشاندہی پر دو عدد موٹرسائیکل و نقدی50000/-روپے اور 2عدد پسٹل30بور برآمد ہوئے۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس شاندار کاروائی پر

پولیس ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ

پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

محکمہ ایجوکیشن کے صابرعلی جونیئر کلرک کو پیڈا ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کیجانب

سے بلاجواز معطل کیئے جانے پر ایپکا کی تمام تنظمیوں کا ڈی سی افس کے سامنے دھرنا تیسرے روزمیں

داخل،فیلفور متاثرہ کلرک کوبحال کیاجائے ورنہ کل سے تمام دفاتر کی تالابندی کردی جائیگی اور احتجاج

کادائرہ کار پنجاب تک بڑھا دیا جائیگا،ان خیالات کااظہار اپیکا راہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں

کیا،احتجاجی مظاہرین نے ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،ڈی سی کی ناانصافی اور غنڈہ گردی

نامنظور،کے نعرے بھی لگائے گئے،مقررین نےکہا کہ ڈی سی نے ائے روز چھوٹے ملازمین کو کی

تضحیک اور بلاجواز معطلیاں معمول بنارکھاہے،

جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ڈی سی،ا آفس کے ملازمین نے نجم الدین ،فیاض کمبوہ،کی قیادت میں

ڈی سی کی موجودگی میں تمام برانچوں کی تالابندی کرکے احتجاج میں شمولیت کی جبکہ

ہیلتھ،ایریگیسن،ایگریکچرل، تعلیم،سمیت تمام آل ڈیپارٹمنٹ کی ایپکا یونینز کے عمائدین اور کارکنان نے

شرکت کی،مقررین میں حافظ محبوب نازش،نجم الدین،راؤاکرم،اختر عادل،

زمان چوہدری،

اکمل گل،اقبال ندیم،

فیاض احمد،عطاءبلوچ،

فرحان اقبال متاثرہ کلرک صابرعلی،سمیت متعدد اپیکا راہماؤں نے خطاب کیا،۔۔۔۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کاروائی،17سالہ طالبہ کونوکری کا جھانسہ دیکر اغواء کرکے زیادتی کا

نشانہ بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں 17سالہ طالبہ کے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانے

بنائے جانے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او

تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت

میں مقدمہ درج کرکے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے شیطان صفت ملزم مہران ایوب ولد

محمد ایوب قوم آرائیں سکنہ چک نمبر

33/R اتفاق ٹاؤن کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے متاثرہ کو نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 65000 روپے

وصول کئے اور پھر نوکری کے کاغذات دینے کے بہانے بلا کر ساتھی ملزمان کی مددسے اغواء کرنے

کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ

پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ متاثرہ کو ہرصورت انصاف کی فراہمی کے لیے مقدمہ کو میرٹ پر

یکسو کیا جارہا ہے۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان ومال اور عزت و آبرو کی

حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

محکمہ ایجوکیشن کے صابرعلی جونیئر کلرک کو پیڈا ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کیجانب

سے بلاجواز معطل کیئے جانے پر ایپکا کی تمام تنظمیوں کا ڈی سی افس کے سامنے دھرنا تیسرے روزمیں

داخل،فیلفور متاثرہ کلرک کوبحال کیاجائے ورنہ کل سے تمام دفاتر کی تالابندی کردی جائیگی اور احتجاج

کادائرہ کار پنجاب تک بڑھا دیا جائیگا،ان خیالات کااظہار اپیکا راہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں

کیا،احتجاجی مظاہرین نے ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،ڈی سی کی ناانصافی اور غنڈہ گردی

نامنظور،کے نعرے بھی لگائے گئے،مقررین نےکہا کہ ڈی سی نے ائے روز چھوٹے ملازمین کو کی

تضحیک اور بلاجواز معطلیاں معمول بنارکھاہے،

جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ڈی سی،ا آفس کے ملازمین نے نجم الدین ،فیاض کمبوہ،کی قیادت میں

ڈی سی کی موجودگی میں تمام برانچوں کی تالابندی کرکے احتجاج میں شمولیت کی جبکہ

ہیلتھ،ایریگیسن،ایگریکچرل، تعلیم،سمیت تمام آل ڈیپارٹمنٹ کی ایپکا یونینز کے عمائدین اور کارکنان نے

شرکت کی،مقررین میں حافظ محبوب نازش،نجم الدین،راؤاکرم،اختر عادل،

زمان چوہدری،

اکمل گل،اقبال ندیم،

فیاض احمد،عطاءبلوچ،

فرحان اقبال متاثرہ کلرک صابرعلی،سمیت متعدد اپیکا راہماؤں نے خطاب کیا،۔۔۔۔

About The Author