دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 

انسداد تجاوزات آپریشن کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انسداد تجاوزات آپریشن کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا ،میونسپل عملہ کے بازار داخلے کے ساتھ ہی تمام عارضی تجاوزات غائب ،عملہ کے جاتے ہی دس دس فٹ سڑکوں پر پھر تجاوزات

قائم ،آپر پشن سے قبل تجاوزات کی خفیہ ریکارڈنگ کرکے ذمہ داران کے خلاف بھاری جرمانے کیے جائیں تو بہتری آسکتی ہے ،شہریوں کی تجویز ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات کے دوران بھی

تجاوزات کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے دفتر روانہ ہوتے ہی تمام دکاندار اپنا سامان اندر رکھ لیتے ہیں اور جیسے ہی عملہ دوسرے بازار میں داخل ہوتاہے ،دس دس فٹ سڑکیں پھر تجاوزات کی

زد میں آجاتی ہے ،سرکلرروڈ اور صدر بازار سمیت چاروں بازاروں میں یہ سلسلہ بھر پور عروج پر ہے جہاں ہر دکاندار ایک دوسرے سے بڑھ کر سڑک پر قبضہ کیے ہوئے ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ عملہ کے آنے پر تو

تجاوزات ختم ہوجاتے ہیں لیکن اگر انتظامیہ آپریشن سے قبل سادہ کپڑوں میں ملبوس ملازمین کے ذریعے بازار کی تمام تجاوزات کی ریکارڈنگ کرلے اور آپریشن کے وقت ان دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے

جائیں تو کچھ بہتری آسکتی ہے کیونکہ کچھ ملازمین آپریشن سے قبل دکانداروں کو باقاعدہ اطلاع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں ہوتا۔

٭٭٭

بہروپیا نما بھکاریوں کی یلغار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بیواﺅں ،یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بہروپیا نما بھکاریوں کی یلغار،شہریوں کا قانون نافذ کرنے والے ادارے سے نوٹس لینے کا مطالبہ

،تفصیلات کے مطابق پڑوسی اضلاع سمیت دیگر شہروں سے آئے ہوئے بہروپیئے بھکاری خاندانوں نے چھوٹی اور نوجوان لڑکیوں کو بھیک مانگنے کے پیشے سے منسلک کررکھا ہے ،عورتیں ٹانک اڈہ ،کچہری

،سرکلرروڈ ،بس سٹینڈ سمیت شہر کے کاروباری مراکز اور اہم مقامات پر بھیک مانگتے دکھائی دیتی ہیں ،بھیک مانگنے والی لڑکیاں گاڑیوں سے اترنے والی خواتین کو گھیرے میں لے لینا اور ان کی تذلیل کرنا معمول بنا

رکھا ہے ،جبکہ بعض نوجوان لڑکیاں مضافاتی علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسا کر جمع پونجی سے محروم کردیتی ہیں ،شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے پرزور

مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر میں موجود بھکاریوں کے خاندانوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ بیواﺅں ،یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بھکاریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے ،

٭٭٭

گرانفروشی اور ناپ تو ل میں ہیرا پھیری عروج پر پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گرانفروشی اور ناپ تو ل میں ہیرا پھیری عروج پر ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈ انٹر پرائزز کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ،اندرون شہر

کے بازاروں میں انڈسٹریز اینڈ انٹر پرائزز افسران سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ناپ تول میں کمی اور ناقص اشیاءکی فروخت معمول بن چکی ہے ،عوام کمر توڑ مہنگائی میں معیاری اور سستی

اشیاءخریدنے کی بجائے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کی اشیاءدرجہ اول کے نرخوں پر خریدنے پر مجبور ہیں ،شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو رکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی مافیا کے خلاف کاروائیاں

کرنے کے بلند وبانگ دعوے تو کرتے تھے لیکن عملی طور پر حکومت میں آنے کے بعد وزیر اعظم نے گرانفروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی بجائے غریب سفید پوش طبقے کو تاجروں کے رحم وکرم پر چھوڑ

دیاہے ،انہوںنے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد نے ریاست کے اندر الگ ریاست قائم کررکھی ہے ،لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف

کاروائیاں کرنے کی بجائے صرف وقت گزارنے کی پالیسی پر گامز ن ہیں جس کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ زندہ درگور ہوچکا ہے ،شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

سے نوٹس لینے اور گرانفروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

کمشنر ڈیرہ یحیٰ اخونزادہ کی زیرِ صدارت میلہ ڈیرہ جات کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ یحیٰ اخونزادہ کی زیرِ صدارت میلہ ڈیرہ جات کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اجلاس کا انعقاد،تمام انتظامات کو ختمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ م محکموں کو ذمہ

داریاں سونپ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ یحیٰ اخونزادہ کی زیرِ صدارت کانفرنس ہال ڈیرہ میں مارچ 2021 میں شروع ہونے والے ڈیرہ میلہ جات کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اجلاس کا

انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہبازاور ضلعی محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ مارچ 2021ءمیں شروع ہونے والے تین روزہ

میلہ ڈیرہ جات کے دوران مختلف سرگرمیوں کو ترتیب دی گئی جس میں کیٹل شو، دودہ، سٹون لفٹنگ، کشتی ، بل کارٹ ریس، ڈاگ ریس، کبڈی، سائیکل ریس، جیپ ریس وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا

گیا کہ 1122کی خدمات کواستعمال میں لایا جائے گا اور میلے کیدوران فائیروہیکلز، ایمبولینسز اور فسٹ ایڈ کٹس دستیاب ہونگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ میلہ کیلئے مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیاتاہم رتہ کلاچی

سپورٹس سٹیڈیم میں سپورٹس ودیگر تمام سرگرمیاں منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں سکورٹی کی صورتِ حا ل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور سکورٹی کے حوالے سے محکمہ پولیس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ لوگوں کو تفریحی سرگرمیا ں اور مقابلے کے رجحان کو پروان چڑھانے کیلئے حکومت وقتا فوقتا اس طرح کے میلوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ ایک صحت مند

معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جا سکے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ اسطرح کے میلے ڈیرہ میں ہر سال منعقد ہونگے تاکہ عام لوگ اپنی روایات ، ثقافت اوربزرگوں کے اعلیٰ اقدار کے ساتھ اپنے ملک میں پرُ سکون زندگی

بسر کرنے کے قابل ہو سکے۔

٭٭٭

ضلع میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں گراں فروشوں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے عوام سے لوٹ مار جاری ہے، ڈیرہ ضلع میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے روزمرہ کے کھانے پینے کی

ضروری اشیاء کی قیمتوں پر مقامی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،علاقے میں آٹے چینی اور گھی آئل کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیاگیاہے،آٹے کی قیمت فی کلو ستر روپے وصول کی جارہی ہے،

جبکہ چینی نوے روپے سے ایک سوروپے فی کلو وصول کی جارہی ہے، آئل اور گھی کی قیمتیں دوسو تیس روپے فی لیٹرسے زائد وصول کی جارہی ہیں،دیگراشیاء کی قیمتیں بھی من مانی وصول کی جارہی ہیں، قیمتوں پر

کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے غریب آدمی کے لئے کھانے پینے کی انتہائی ضروری اشیاء کی خریداری مشکل ہوگئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اشیائے صرف کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کوئی کاروائی

نہیں کی گئی ہے، مارکیٹ میں ریٹ بڑھ جانے کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹور سے اشیائے ضروریہ کو غائب کردیاگیاہے، آٹاچینی اور آئل کی قیمتیں مارکیٹ میں زیادہ ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹور سے غائب کردی گئی

ہیں، جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر موجود دیگراشیاء مارکیٹ ریٹ سے زائد وصول کی جارہی ہیں، یوٹلیٹی اسٹور پر چینی کی قیمت اڑسٹھ روپے فی کلوہے تاہم وہ غائب ہے، آٹاچالیس روپے فی کلوہے لیکن وہ بھی غائب

ہے اور آئل دوسوپندرہ روپے لیٹر ریٹ ہے لیکن یہ بھی کافی وقت سے دستیاب نہیں ہے ، گھی کی قیمت یوٹیلٹی اسٹور پر ایک سو سترروپے ہے، صارفین کا کہناہے کہ یوٹیلٹی اسٹورپر آٹے چینی اور آئل گھی سمیت دیگر

اشیاءکو غائب کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اشیاءکے ہمراہ دوسری غیرضروری اشیاءکی خریداری کو لازمی قرار دینے سے بھی وہاں پر خریداری مشکل ہے، جس سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو ریلیف نہیں مل سکاہے،

انتظامیہ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سامان کی مکمل دستیابی اور سہل خریداری کے لئے بھی کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ہے، مارکیٹ میں صابن اور دیگر اشیاءکی قیمت کم اور یوٹیلٹی اسٹور پر زیادہ ہونے کی بھی

شکایت موصول ہوئی ہے، علاوہ ازیں علاقہ میں انڈے،مرغی، گوشت مچھلی کا بھی ریٹ مقرر ہونے کے بجائے من مانی قیمت پر فروخت کیاجارہاہے جبکہ سبزیوں اور دال کی قیمتیں بھی اپنی پسند کی لی جارہی ہیں،

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرسبزی فروٹ کے ریٹ ہول سیلرز کی مرضی کے جاری کئے جاتے ہیں تاہم ان پر عمل درآمد نہیں کیاجارہاہے، مہنگائی اور بے روزگاری میں غریب آدمی کا جینامشکل

کردیاہے سرکاری بدانتظامی کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی نگرانی و عملداری نہ ہونے پر تاجروں کی لوٹ مار سے غریبوں کے منہ کے نوالے چھن گئے ہیں اور ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں۔دوسری

جانب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چار شوگرملزکی دوران سیزن ہزاروں ٹن یومیہ چینی پیداوار کا بھی علاقے کو خاطرخواہ فائدہ نہیں پہونچ سکاہے، یہ چینی ذخیرہ اندوزی کرکے مقامی تاجر اس پر دگنامنافع حاصل

کررہے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان شوگرملزکی سستی چینی کے ضلع میں اسٹال لگاکرعام افراد کو ریلیف دینے کی بھی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ مقامی شہریوں نے گراں فروشی کے خلاف نوٹس لینے اور

موثرکاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،

٭٭٭

نہروں کی بندش کے باعث ریت مٹی چور مافیا سرگرم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نہروں کی بندش کے باعث ریت مٹی چور مافیا سرگرم، نہروں کے کناروں اور اندرون نہر مٹی اور ریت کی چوری معمول بن گئی ہے محکمہ انہار کے افسران کو ٹھنڈ لگ گئی، ضلع بھر کے

مختلف علاقوں سے بند کی جانیوالی نہروں سے مٹی اور ریت کی چوری معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے موجودہ صورتحال میں محکمہ انہار کا عملہ اپنی ذمہ

داریاں پوری کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے۔

٭٭٭

سینکڑوں مستحقین کو گزارا الاو¿نس کی لسٹوں سے خارج کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں مستحقین کو گزارا الاو¿نس کی لسٹوں سے خارج کردیا گیا ہے ان میں سے اکثریت غیر مستحق لوگوں کی بتائی جارہی ہے جبکہ بینکوں میں زکوة کی کٹوتی

کم ہونے سے فنڈز میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے گزارہ الاو¿نس حاصل کرنیوالے ایسے افراد کو لسٹوں سے خارج کیا گیا ہے جبکہ خارج ہونیوالے مستحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی طور پر نکالا گیا ہے جبکہ

مذکورہ محکمہ کا کہنا ہے کہ ان کی چھان بین کی گئی یہ کسی طرح بھی مستحق نہیں تھے جس کی بناءپر انہیں نکالا گیا ہے۔

٭٭٭

بیکریوں پر مضر صحت مہنگی اشیاءکی فروخت کا دھندہ عروج پر‘

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں بیکریوں پر مضر صحت مہنگی اشیاءکی فروخت کا دھندہ عروج پر‘ غیر معیاری سوجی‘ معدہ اور آٹے کیساتھ ساتھ غیر معیاری گھی کا استعمال لوگوں میں مختلف

بیماریاں پھیلانے لگا جبکہ بیکریوں میں ناقص صفائی‘ چوہے‘ بلیاں‘ مکھیاں تمام دن سامان پر دندناتی پھرتی ہیں بیکریوں میں تیار ہونیوالے کیک ، بسکٹ‘ ڈبل روٹی اور دیگر مصنوعات کی تیاری میں خراب انڈے بھی

استعمال کئے جارہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں بیکری مالکان نے نہ صرف بسکٹ‘ ڈبل روٹی اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلکہ معیار بھی گرادیا گیا ہے جس کی وجہ

سے شہری بیکری کا سامان استعمال کرتے ہوئے ہچکچانے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ میں مہم کے دوران قومی سطح کی بیکریوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں غیر معیاری‘ ڈیٹ ایکسپائر‘ مضر صحت اشیاء

برآمد ہوئیں انہی بھاری جرمانے بھی کئے گئے مگر انتظامیہ نے بعد ازاں پر اسرار خاموشی اختیار کرکے بیکری مالکان کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی چھٹی دیدی شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے درخواست کی ہے

کہ وہ ڈیرہ کی بیکریوں میں غیر معیاری سامان کی تیاری کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں اسی طرح شہر بھر میں مضر صحت غیر معیاری تیل میں تیار کئے جانیوالا اچار دکانوں پر مضر صحت پاپڑ اور

دیگر اشیاءکی فروخت بھی بچوں میں مختلف بیماریوں کا موجب بن رہی ہے جس کی طرف انتظامیہ کسی قسم کی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں۔

٭٭٭

غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت اور ایل پی جی گیس کی فلنگ کے کاروبار نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اور اس کے اطراف میں غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت اور ایل پی جی گیس کی فلنگ کے کاروبار نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی

انتظامیہ کے کے واضح احکامات کے باوجود غیر معیاری سلنڈروں اور ایل پی جی گیس کی فلنگ کا غیر قانونی کاروبار ختم نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے آئے روز سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا

جارہاہے۔ماضی میں اس کاروبار کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مبینہ طو رپر رشوت لے کر اس پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

٭٭٭

سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پرواشاہ ندیم نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے نفاذ اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے

کیلئے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر اے سی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے وار کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں گے تاکہ

پہلے کی طرح اس بار بھی کورونا وائرس پر قابو پاکر قوم سروخرو ہوں۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مصنوعی مہنگائی پید ا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور کسی کو بھی اس ضمن رعایت نہ دیں

۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں پر زور دیا کہ مصنوعی مہنگائی پیداکرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔ لوگوں نے اے سی کو مکمل تعاو ن کا یقین دلایا۔

٭٭٭

مختلف پٹوارخانوں کے دورے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رحمد اللہ نے پٹوار ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور لوگوں کو ریلیف سے متعلق امور کی نگرانی کے سلسلے میں مختلف پٹوارخانوں کے

دورے کئے، تاکہ عام غریب لوگوں کو ان کے مسائل کے حل میں آسانیا ں پید ا ہوں۔ اس موقع پر اے سی نے پٹوارخانہ چھودھوان کا تفصیلی دورہ کیا اور ریونیو سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کے پیشِ نظرعام غریب لوگوں کے مسائل کو فوکس کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ریونیو ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تاکہ بر وقت اور سہل طریقے سے لوگوں کے مسائل

کو حل کئے جا سکے۔

٭٭٭

بیکریوں، جنرل سٹورز، میڈیکل سٹورز اور ہوٹلوں کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ نواب حسین لغاری نے متعدد بیکریوں، جنرل سٹورز، میڈیکل سٹورز اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا تاکہ کورونا وائرس کے ایس او

پیز اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتال اورسرکاری نرخ کو یقینی بنا کر عام لوگوں کو ریلیف دی جا سکے۔ اس موقع پر اے سی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تمام لوگوں کو حکومتی ہدایات پر

عمل کرنا ہوگا تاکہ اس وباءکو شکست دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف چھاپوں کا یہ سلسلہ جا ری رہے گا اور کسی کو بھی اس ضمن نہیں بخشا جائے گا۔

٭٭٭

سستے بازار میں آٹے پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو کی جائے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سستے بازار میں آٹے پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سستے بازار میں ایک شناختی کارڈ پر ایک آٹے کے تھیلے کی شرط رکھی جائے تاکہ آٹا بلیک ہونے سے

روکا جا سکے سستا بازار میں روزانہ 2800 آٹے کے تھیلے آتے ہیں جو دن 12 بجے تک ختم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ آٹا بلیکرز ہیں جو دس دس آٹے کے تھیلے بنا کسی روکاوٹ کے لے جاتے ہیں اور ڈیرہ کی عام

عوام آٹے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہوتی ہے ڈیرہ کی عوام ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایف سی ڈیرہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کے سستے بازار میں آٹے کے تھیلے پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو کی جائے تاکہ آٹامافیا

اور آٹا بلیکرز کا گٹھ جوڑ ختم ہو سکے تاکہ ڈیرہ کی عام عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہوسکے اور ساتھ ساتھ سستے بازار میں دوسری چیزیں بھی مہئیا کی جاے تاکہ عوام سستے بازار سے مستفید ہو سکے،

٭٭٭

مسافروں کیلئے اضافی سامان پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اضافی سامان پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے عملدرآمد شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی

اے کا اندرون و بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا مسافروں کے اضافی سامان پر 50فیصد رعایت جبکہ ایڈوانس بیگیج کی بکنگ پر بھی رعایت ہوگی،پی آئی اے نے اضافی

سامان کی اسکیم سے متعلق عملدرآمد شروع کردیا، مسافراندرون و بیرون ملک سفرسے پہلے اپنا اضافی سامان بک کراسکیں گے۔یاد رہے اس سے قبل پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے

لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروائی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اندرون ملک21اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ اضافی پروازیں25دسمبر س

ی31دسمبر تک چلائیں جائیں گی، یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔

٭٭٭

صوبے کے مستقل شہریوں کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ منصوبے جس میں صوبے کے مستقل شہریوں کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس دی گئی ہے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی

کے جدید صحت سہولیات سے آراستہ 19 ہسپتال شامل ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وہ شہری جو اسلام آباد یا راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں کسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں باآسانی اپنا

قومی شناختی کارڈ دکھاکر مفت علاج معالجہ کرا سکیں گے۔صحت کارڈ پلس کے پینل پر شامل ہونے والے اسلام آباد کے 9 ہسپتالوں میں اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، اسرا اسلامک فاونڈیشن جنرل لمیٹڈ، رفاء

انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، نوری ہسپتال، ایچ بی ایس ٹرسٹ، زوبیہ ہسپتال، میڈیکے کارڈیک سینٹر اور راول فاو¿نڈیشن شامل ہیں جبکہ راولپنڈی کے 10 ہسپتالوں میں

اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ، حیات ولی ہسپتال، الخدمت راضی ہسپتال سیدپور، الشہباز میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، آل سید ہسپتال، فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال، عباسی ہسپتال، بلال ہسپتال، عیشہ کڈنی

سینٹر اور میگا میڈیکل سینٹر شامل ہیں۔

٭٭٭

ملک بھر کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں دو سالہ گریجویشن پروگرام ختم کردیاگیا ہے ہائرایجوکیشن کمیشن

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک بھر کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں دو سالہ گریجویشن پروگرام ختم کردیاگیا ہے،اب طلبہ وطالبات چار سالہ بی ایس پروگرام کے بعد

ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کیلئے رجسٹریشن حاصل کرسکیں گے۔پی ایچ ڈی کیلئے ایم ایس اور ایم فل کی بھی شرط ختم کردی گئی ہے۔ہائیرایجوکیشن کمیشن نے اس ضمن میں پی ایچ ڈی و انڈر گریجویٹ پالیسی مرتب کرلی

ہے،جس کا نفاذ آج سے ملک بھر کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوگا۔اس پالیسی کے نفاذ سے طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر پاکستانی جامعات کی ڈگریوں کی پہچان

ممکن ہوسکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ نئی ایچ ای سی پالیسی بین الاقوامی پریکٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی

گوی ہے جن میں تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے شامل ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز سے مجوزہ پالیسی کے ڈرافٹ کی تیاری سے

قبل سفارشات مانگی گئی تھیں،ہم یہ پالیسی طلبہ وطالبات کی سہولت کیلئے لا رہے ہیں،وائس چانسلر کیلئے نہیں،وائس چانسلرز سفارشات دیتے وقت تو سوئے رہے اب ان کا اعتراض نہیں بنتا۔ملک کی ایسی تمام

جامعات جو ایچ ای سی کی مجوزہ پالیسی کے برعکس ڈگری پروگرام چلا رہی ہیں ایچ ای سی آج کے بعد ان کی ڈگریوں کی تصدیق بھی نہیں کرے گی اور اس سلسلے میں تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ،طلبہ

وطالبات کے والدین پر ہوگی۔ایچ ای سی اے اس حوالے سے خصوصی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے،پبلک سیکٹر جامعات کے خلاف متعدد شکایات سامنے آنے پر متعدد جامعات کے پروگرام بند کئے جا سکتے

ہیں۔اسلامی یونیورسٹی میں بھی اس طرز کی شکایات تھیں جسے اب بند کردیاگیا،

٭٭٭

ٹرانسپورٹ اڈوں پر چھاپے ،زائد کرایہ وصولی پر7گاڑیاں قبضے میں کرلی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سیکرٹری آر ٹی اے صداقت اللہ کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی آڑ میں مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائیوں میں من مانے اضافے کی شکایات پر

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پر چھاپے مارے،زائد کرایہ وصولی پر7گاڑیاں قبضے میں لیکرہزاروں روپے کے جرمانے عائد کئے، اسی طرح گنے کے کرشنگ سیزن کے

دوران گنے کی اوور لوڈ ٹرالیوںکیخلاف کاروائیاں کی اور انہیں بھی ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ صداقت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکورونا وائرس کی حالیہ لہر کے

دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیرکو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی آڑ میں کسی کو من مانی کی اجازت

نہیں دی جائے گی اور زائد کرایہ وصولی پر نہ صرف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی وہیں ایسے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں ضبط بھی کی جائینگی۔ علاوہ ازیں کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی ٹرالیوں پر اوور لوڈنگ

کیخلاف بھی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ گنے کی ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں وہیں حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

٭٭٭

کوئلے کی آڑ میں ایرانی پیٹرول سمگلنگ کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پروآ پولیس نے کوئلے کی آڑ میں ایرانی پیٹرول سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، تین کنٹینرز کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا3ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے تین افراد کو کرکے تینوں

کنٹینرزکو قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی جانب سے ایرانی پیٹرول وڈیزل سمگلنگ کیخلاف کاروائیوں کی خصوصی ہدایات پرپروآ پولیس نے رمک چیک

پوسٹ پرکاروائی کے دوران کوئلے سے لدے تین کنٹینرز کو تلاشی کی غرض سے روکا جن کے خفیہ خانوں میں1000/1000 ایرانی ڈیزل کوئلے کی بوریوں کی آڑ میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے ایرانی ڈیزل

قبضہ میں لیکر تین ڈرائیوروں ذبیحہ اللہ، خان عالم سکنائے پشین کوئٹہ اور سید رسول سکنہ قلعہ عبداللہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭

اسلام آباد سے کوریج کیلئے آنیوالی میڈیا ٹیم کی ڈیرہ آمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ جنوبی وزیرستان کے بعد اسلام آباد سے کوریج کیلئے آنیوالی میڈیا ٹیم ڈیرہ پہنچ گئی۔ علاقائی روائتی لذیذ ڈش”ثوبت” سے لطف اندوز ہوئے۔ ضلع

کچہری کے قریب”رکشہ چوک” کا دورہ کیا۔ پروٹوکول آفیسر پی آئی ڈی اسلام آباد مقبول احمد، چیف ایگزیکٹیو واسا چوہدری عطاء اللہ اور اکرم عابد قریشی بھی ہمراہ تھے۔ ضلعی پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کی

جانب سے ٹیم کیلئے سیکورٹی کا خصوصی سکواڈ فراہم کیا گیا جس نے ضلع کی حدود میں ممکنہ سیکورٹی فراہم کی اور چشمہ بیراج پر رخصت بھی کیا۔ میڈیا ٹیم کو مقامی ڈھکی کھجور ، سوہن حلوہ، لکڑی کے منفرد کام اور علاقائی

دستکاریوں بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ تمام بڑے نجی ٹی وی چینلزسے تعلق رکھنے والے ان نمائندوں نے ”رکشہ چوک” پر روائتی سائیکل رکشہ کے ساتھ سیلفیاں اور وڈیوز بھی بنائیں اور” ڈیرہ پھلاں دا سہر”ا

کے شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

٭٭٭

آر ٹی ایس قانون کے تحت تمام صوبائی محکمے عوام کو ہر قسم کی خدمات فوری طور پر فراہم کرنے کے پابند محمد یوسف حسن

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خدمات تک رسائی کمیشن کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد یوسف حسن نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس قانون کے تحت تمام صوبائی محکمے عوام کو ہر قسم کی خدمات فوری

طور پر فراہم کرنے کے پابند ہیں ،میڈیا اس حوالے سے شعور بیداری میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا، اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفیسر سعد

جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان اور نائب صدر محمد اقبال بھٹی سے ملاقات میں نومنتخب کابینہ کے چناو¿ کو ڈیرہ اسماعیل خان اور یہاں کی مجموعی صحافی برادری کیلئے بہتر امیدوں

کا محور قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو سروسز قانون کے تحت عوامی خدمات میں تساہل یا انکار کی صورت میں فوری طور پر رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی

میں تاخیریا انکار قابل مواخذہ جرم ہے اور مروجہ قانون کے تحت ایسے محکمے /افسر کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن ایک فعال ادارہ ہے جو لوگوں میں انکے حقوق کے حصول کیلئے شعور بیدار

کرنے میں مگن ہیں، میڈیا اور عوامی نمائندے لوگوں کو پیدائش ، اموات کے سرٹیفکیٹس، ڈومیسائل بنوانے کی راہ میں حائل مشکلات کے علاوہ کوڑاکرکٹ کی صفائی، زمین کی حدود کا تعین، فرد جائیداد کے حصول،

بلڈنگ پلان، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول و تجدید، ہسپتال میں علاج معالجے میں سہولیات کی فراہمی، ایف آئی آر کی رجسٹریشن وغیرہ کے سلسلے میں کسی طرح کی بھی رکاوٹ یا مشکل کی صورت میں متعلقہ

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر یا براہ راست چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز کمیشن سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے سیکرٹری کی طرف سے حاصل کردہ نکاح نامہ رجسٹریشن ،پیدائش و اموات سرٹیفکیٹ و دیگر

اسناد وراثت کی منصفانہ تقسیم میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ملک کا انتظام بہتر طور پر چلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

٭٭٭

اشتہاری ملزم کو پناہ اور خوراک دینے کے الزام میں اس کے سہولت کار گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کلاچی پولیس نے گرہ محبت میں قتل کیس کے اشتہاری ملزم ممتاز کو پناہ اور خوراک دینے کے الزام میں اس کے سہولت کار ممتاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق

کلاچی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی میں گرہ محبت میں قتل کیس کے اشتہاری ملزم ممتاز ولد مہربان کو پناہ و خوراک دینے پر اس کے سہولت کار سخی جان ولد مہربان کو گرفتار کرلے اس کے خلاف 216ppcکے

تحت مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

زائد المعیاداشیائے خوردونوش بیچنے کی ممانعت ،دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ کی صدر بازار میںکریانہ سٹور ، ہول سیل ڈیلرز ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ سمیت پنسارکی دوکانوں کی چیکنگ،زائد المعیاداشیائے خوردونوش

بیچنے کی ممانعت ،دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمندنے فوڈ سیفٹی

آفیسرز رضوان اللہ اور فبیحہ زہرہ کے ہمراہ صدر بازا اور ملحقہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے کریانہ سٹور ، ہول سیل ڈیلرز ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ سمیت پنسارکی دوکانوں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر حلال فوڈ

اتھارٹی کی ٹیم نے دوکانوں کی چیکنگ کے دوران اشیائے خوردونوش سے متعلق فوڈ سیفٹی بارے دکانداروں کو آگاہی فراہم کی اورزائد المعیاداشیائے خوردونوش بیچنے کی سختی سے ممانعت کی۔ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم

کی جانب سے دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

٭٭٭

ایصال ثواب کیلئے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے سبزہ زار میں لورالائی کے ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے ریڈیو پاکستان کے اکاو¿نٹنٹ شہزادہ فیصل نواز بارکزئی اور ان کے بیٹے کے

ایصال ثواب کیلئے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔اسی طرح ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے ایصال ثواب کیلئے خیرات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

٭٭٭

مختلف کاروائیوں کے دوران 250گرام ہیروئن ، ایک پستول9mmاور 13کارتوس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سٹی پولیس نے امامیہ گیٹ،محلہ جوگیانوالہ نزد مندر اور کنیرانوالہ گیٹ ناکہ بندی پرمختلف کاروائیوں کے دوران 250گرام ہیروئن ، ایک پستول9mmاور 13کارتوس برآمد

کرکے پانچ میں سے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے امامیہ گیٹ ،محلہ جوگیانوالہ نزد مندر اور کنیرانوالہ گیٹ ناکہ بندی پر کاروائیوں کے دوران250گرام ہیروئن ، ایک

پستول9mmاور 13کارتوس برآمد کرکے پانچ میں سے تین ملزمان کوگرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

 

About The Author