نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل دوسرا بال بال بچ گیا ،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں مسلح ملزمان کی عدالت میں پیشی پر جانے والے موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ،ایک بھائی موقع پر جاں بحق دوسرا بال

بال بچ گیا ،پانچ ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل اور اعانت جرم سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بند کورائی کی حدود میں واقع علاقہ اعوان کا رہائشی حمید اللہ ولد

عبدالطیف قوم اعوان اپنے بھائی کفایت اللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر پہاڑپور عدالت میں پیشی کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ علاقہ اعوان المعز شوگر ملز روڈ پر پہلے سے موجود تین مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند

فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھا ہوا نوجوان کفایت اللہ شدید زخمی ہوا اور دونوں بھائی موٹرسائیکل سے گرپڑے ،ملزمان کی فائرنگ سے کفایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں

بحق جبکہ دوسرا بھائی بال بچ گیا ،وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی بیان کی گئی ،مقتول کے بھائی حمید اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان ملک عبدالرزاق اور عبدالستار کی ایماءپر دیگر تین ملزمان رحمت اللہ ولد

فلک شیر ،عرفان اللہ ولد محمد اسلم اقوام اعوان اور شاہ جہان ولد محمد رمضان قوم اعوان نے ہم دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی جس سے بھائی کفایت اللہ جاں بحق ہوا ،پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر پانچ

ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل ،اعانت جرم سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

پھپھوندی زدہ چوکر کی فروخت جاری ،مویشی مالکان کا صورتحال پر اظہار تشویش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جانوروں کے لئے تیار کردہ ناقص ومضر صحت خوراک فروخت ہونے لگی ،پھپھوندی زدہ چوکر کی فروخت جاری ،مویشی مالکان کا صورتحال پر اظہار تشویش ،محکمہ لائیو سٹاک کے

افسران سے مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سمیت ضلع بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کی عدم دلچسپی ولاپرواہی کی وجہ سے ضلع بھر میں جانوروں کے

لئے تیارکردہ ناقص ومضر صحت اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے کا انکشاف جو کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔اس حوالے سے مویشی پال کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ

سمیت ضلع بھر میں مضر صحت اورپھپھوندی زدہ چوکر اور اس سے تیار شدہ چارہ بدستور فروخت کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے فارمرز کی بڑھتی ہوئی تعداد باعث تشویش ہے ۔ایسے چارے کے استعمال سے

جانوروں کی افزائش متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے دودھ کے استعمال سے انسانی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہورہا ہے جبکہ لائیو سٹاک افسران اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں

،مویشی پال اور کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سے اس گھناﺅنے کاروبار کرنے والے بااثر دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا پبلک ٹرانسپورٹ ایپ ،متعارف کروائے جس میں

کرایوں کا تعین ہو،اوگرا ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل تو کردیتی ہے لیکن کرایوں میں کمی پیشی نہیں ہوتی ۔ڈیرہ کے شہریوںنے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ

حکومت خیبر پختونخوا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پبلک ٹرانسپورٹ ایپ متعارف کروائے تاکہ شہری خیبر پختونخوا روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایوں کے مطابق کرائے ادا

کرکے سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں ،شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میںبری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت

صوبہ بھر کے کسی بھی بس اسٹینڈ یا پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ آویزاں نہیں اور نہ ہی کوئی ٹرانسپورٹر حکومتی احکامات کے مطابق ٹکٹ جاری کررہاہے ،پبلک ٹرانسپورٹ مالکان مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول

کررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،مسافروں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوکا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صوبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پبلک

ٹرانسپورٹ ایپ متعارف کروائے تاکہ شہری خیبر پختونخوا روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایوں کے مطابق کرائے ادا کرکے سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں

٭٭٭

درجنوں غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں قائم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے ارد گرد ومضافاتی علاقوں میں درجنوں غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں قائم ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گردونواح سمیت اندرون شہر میں جگہ جگہ قائم

غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریز کی بھر مار ،انڈر میٹرک پتھالوجسٹ بن گئے ،مذکورہ لیبارٹریز محکمہ صحت وہیلتھ کیئر کمیشن کی آنکھوں سے اوجھل ،تندرست افراد کو مہلک موذی امراض کی رپورٹس جاری کرنے کا انکشاف

،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ارد گرد ومضافاتی علاقوں میں درجنوں سے زائد غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں قائم ہوچکی ہیں جو من مرضی کے پیسے وصول کرکے خود ساختہ رپورٹس جاری

کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرنے کی رپورٹس جاری کررہی ہیں ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی ہیڈکواٹر سمیت چاروں تحصیلوں میں انڈر میڑک افراد نے خود ساختہ لیبارٹریاں قائم

کرکے پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کا روپ دھار لیاہے جہاں امراض کی غلط تشخیص کرکے رپورٹس جاری کی جارہی ہیں ،سادہ لوح مریض متعلقہ مرض کی بجائے دیگر موذی امراض کے علاج کرواکے مذید موذی

امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،شہریوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے تاکہ ان لیبارٹریوں میں ماہر

پتھالوجسٹ رکھے جائیں تاکہ کوالٹی ٹیسٹ ہونے سے مریضوں کا بہتر علاج معالجہ ہوسکے ۔

٭٭٭٭

پرانے دور کی روایات ڈھول پرجھومر ،لڈی ڈالنے کا رواج برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ میں جدید دور میں بھی پرانے دور کی روایات ڈھول پرجھومر ،لڈی ڈالنے کا رواج برقرار ،شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر بینڈ باجوں سمیت ڈھولچیوں کو مدعو کیا جاتاہے

اور خوشیوں بھرے لمحات کو دوست احباب ڈھول کی تھاپ پر جھومر ،لڈی ڈال کر یاد گار بتاتے ہوئے پیشہ ور ڈھولچی اپنے ڈھولوں کو خوبصورت انداز میں سجا کر تقریبات میں لاتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز میں

ڈھول بجا کر تقریبات میں شریک افراد کو اپنے فن سے محظوظ کرتے ہیں ،اکثر دیہاتوں میں آج بھی مختلف علاقوں سے پیشہ ور ڈھولچیوں کو مدعو کیا جاتا ہے اور علاقے کے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے

لئے میلے جیسا سماں باندھ کر ڈھول کی تھاپ پر رسمی جھومر ،لڈی ڈالی جاتی ہے جس تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر جھومر ،لڈی ڈالنے کی آواز گونجتی ہے تو آس پاس کے دیہاتوں سے بھی بچے بوڑھے نوجوان اس

ڈھول میلے کو دیکھنے جوق در جوق محظوظ ہونے پہنچ جاتے ہیں ۔دیہاتوں کے نوجوان اس عارضی میلے میں اپنے مخصوص انداز میں ڈھول کی تھاپ پر لڈیا ڈالتے دکھائی دیتے ہیں اور شرکاءسے خوب داد وصول

کرتے ہیں ،پیشہ ور ڈھولچی اپنے ڈھول کی تھاپ اس انداز پیش کرتے ہیں کہ نوجوانوں اور بچوں میں ناچنے کا جذبہ خود بخود امڈ آتاہے جو ان کی خوشی کے لمحات سے نہ صرف خود محظوظ ہوتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں

کو بھی محظوظ کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈھول پر جھومر ،لڈی دھریس ڈالنے کی روایت برسوں پرانی ہے مگر آج بھی اس جدید دور میںشادی بیاہ ومیلوں ٹھیلوں کے مواقع پر ڈھول کی تھاپ کی گونچ سنائی دیتی ہے۔

٭٭٭

ڈیرہ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا بڑا اقدام ،ڈیرہ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کردیا گیا ، ریکارڈ کی کمپیوٹرازیشن کا عمل تیزی سے جاری ،تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر

پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے ویژن کے عین مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے جدید فیچرز سے آراستہ پولیس ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔پولیس خدمت مراکز، کمپلینٹ سیل، ون فائیو ایمرجنسی

سروس،ڈی آر سی اور شہدائے پولیس سے متعلق معلومات کو اس ویب سائٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز کے تسلسل میں یہ ویب سائٹ بہتر پولیسنگ کی

غرض سے بنائی گئی ہے۔اس ویب سائٹ کا مقصد پولیس کے روایتی اطوار میں تبدیلی لانا اور پولیس کے سافٹ امیج کو پروموٹ کرنا ہے۔ اسی طرح جدید طرز پر ہیومن ریسورس مینجمینٹ کا سافٹ ویئر ڈیزائن کیا

گیا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز کے مطابق کانسٹیبل سے لیکر انسپکٹر رینک تک کے تمام پولیس ملازمان کے پرسنل پروفائل بنائی جائیں گی جن میں انکی سروس

سے متعلق بنیادی معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔ ہر ایک پولیس افسر کی پرسنل پروفائل میں اسکی سروس،سابقہ اور موجودہ پوسٹنگ ریکارڈ، کارکردگی، تعلیم،بلڈ گروپ اور پوسٹنگ سے متعلق تمام ریکارڈ محفوظ کیا

جائے گا۔ جس سے انسپکشن اور مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے خیبرپختونخوا پولیس کی کمان سنبھالتے ہی محکمہ پولیس میں کئی

انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پولیس کی دن بدن بڑھتی دلچسپی سے عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹا دیے گئے ہیں۔

٭٭٭

اسلحہ ڈیلروں سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پروآ پولیس کی کاروائی ،تحصیل پروآ کے علاقہ رمک سے اسلحہ ڈیلروں سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا،اسلحہ ڈیلروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے

گئے ،اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ڈی پی او پروآ یاسر امان نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر معلومات ملیں کہ رمک میں قائم اسلحہ کی دوکانوں پر اسلحہ کی غیر قانونی خریدوفروخت جاری ہے اس سلسلے

آرپی او اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے احکامات کے سلسلے میں انھی دوکانوں پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں مظہراینڈ کمپنی اسلحہ ایمونیشن سے 9عددریپیٹر بارہ بور کارتوس بارہ بور 12586 پسٹل تیس بور

12عدد کارتوس تیس بور 1352 جبکہ خٹک آرمز اینڈ ایمونیشن رمک سے 4عدد ریپیٹر بارہ بور. کارتوس تیس بور 1250.ایک عدد MP3رائفل اور ایک عدد تیس بور پسٹل برآمد کئے ان اسلحہ کی دوکانوں سے

سٹاک رجسٹر کے بارے میں معلومات لی گئیں تاہم ان کے پاس سرے سے سٹاک رجسٹرڈ موجود ہی نہیں تھا ان ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

٭٭٭

طلبہ 4 سالہ بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی کرسکیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طلبہ 4 سالہ بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی کرسکیں گے ،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ( ایچ ای سی) کی جانب سے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے قوانین کو تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعات میں

پہلے سے انرولڈ پی ایچ ڈی کے طلبہ پر اس پالیسی کا مکمل اطلاق نہیں ہوگا تاہم کچھ جزوی حصوں سے پرانے طلبہ بھی فائدہ لے سکیں گے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق پی ایچ ڈی

طلباءکے تھیسس کی ایویلیو ایشن کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی تھیسس کی ایویلیو ایشن اب پاکستانی پروفیسر بھی کرسکتے ہیں اور اگر طالب علم اپنا ریسرچ پیپر ایکس کیٹگری کے جنرل میں شائع کروالیں

تو اس کے پی ایچ ڈی تھیسس کو صرف ایک ہی پروفیسر کے پاس ایویلیو ایشن کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔نئی پالیسی کی اس شق سے پہلے سے انرولڈ پی ایچ ڈی طلبہ بھی فائدہ لے سکیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت پی ایچ

ڈی ڈگری کے حصول کے لیے “y” کیٹگری میں ایک ریسرچ پیپر چھپوانا ضروری ہوگیاہے۔نئی پالیسی کے تحت طلبہ کو اپنی پی ایچ ڈی ڈگری کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ 8 سال میں پوری کرنی ہوگی اگر کوئی

طالب علم کسی ناگزیر وجہ کی بنا پر اس عرصہ میں اپنی ریسرچ مکمل نہ کرسکے تو مجاز اتھارٹی اسے مزید سال کی مہلت دے سکتی ہے۔نئی پی ایچ ڈی پالیسی کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹریٹ کے خواہشمند

طلبہ کے لیے محض اپنے ہی ڈسپلن میں پی ایچ ڈی کرنے کی عائد شرط ختم کردی گئی ہے۔ جبکہ نئی پالیسی کے مطابق طلبہ 4 سالہ بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔ طلبہ کے لیے ایم فل لیڈنگ

ٹوپی ایچ ڈی کے دروازے تو بند رکھے گئے ہیں تاہم دوران پی ایچ ڈی مطلوبہ قابلیت کی بنیاد پر صرف ایم ایس/ایم فل ڈگری لی جاسکے گی۔اسی طرح پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے لیے مطلوبہ مدت میں کم از

کم 2 سال تک اپنے ملک میں رہنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی پالیسی یکم جنوری 2021سے قابل اطلاق ہے۔

٭٭٭

نشے کے عادی افراد کی گلی کوچوں میں سر عام منشیات کے استعمال سے اہل علاقہ میں تشویش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ و اس کے نواحی علاقوں اور گرد و نواح میں نشے کے عادی افراد کی گلی کوچوں میں سر عام منشیات کے استعمال سے اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اہل علاقہ نے

حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے اپنے بیان میں شہر اور گرد و نواح میں نشے کے عادی افراد کی گلی کوچوں میں سر عام منشیات کے استعمال پر تشویش کا اظہار

کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں نشے کے عادی افراد کی کھلے عام منشیات کے استعمال پر حکومت، انتظامیہ اور پولیس حکام کی خاموشی سے لوگوں میں تشویش بڑھ رہی ہے محکمہ نارکوٹیکس،ایکسائز اورپولیس

کے سامنے یہ سب کچھ ہورہا ہے مگر سب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور ہمارے سماجی معاشی اور رہائشی ماحول کو منشیات کے سرپرستوں کے حوالے کئے ہوئے ہیں بغیر یہ سوچے کہ ہمارے بچوں اور بچیوں

کواسکولوں اور کالجوں جاتے ہوئے گلی کوچوں میں موجودہ منشیات فروشوں اور نشئی افراد کا ٹھکانوں سے کس طرح کے کوفت کا سامنا ہے اس کے ساتھ ہمارے بچوں کا مستقبل منشیات کی نظر ہورہا ہے انہوں نے

کہا کہ ہم حکومت،انتظامیہ اور تمام ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر سمیت دیگر علاقوں پر منشیات کے حوالے سے سدباب کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور نشئی افراد پر سخت کارروائی کر کے ہمیں

منشیات کے ناسور سے پاک معاشرہ فراہم کریں جو کہ ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

٭٭٭

بنیادی و دیگر مراکز صحت میں ضروری ادویات سمیت کئی سرجیکل آلات کی شدید کمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ کی زیر نگرانی بنیادی و دیگر مراکز صحت میں ضروری ادویات سمیت کئی سرجیکل آلات کی شدید کمی ہے۔ ہارٹ اٹیک سمیت دیگر دل کے امراض کو کنٹرول

کرنے کیلئے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔جسکی وجہ سے اکثر مریض راستے میں ہی فوت ہو جاتے ہیں،بیشتر مراکز صحت میں بلڈ پریشر آپریٹر مشین، سٹیتھو سکوپ، پلس میٹر وغیرہ بھی نایاب

ہیں، ایک ہی بی پی آپریٹس اور سٹیتھو سکوپ سے ہسپتال کا تمام عملہ چیک اپ کرتا ہے۔ کئی مراکز صحت میں ای سی جی مشین کا بھی فقدان ہے، جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

٭٭٭

صوبائی حکومت کی انٹرنشپ پالیسی کے مطابق انٹرنشپ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ توانائی و برقیات کا صوبائی حکومت کی انٹرنشپ پالیسی کے مطابق انٹرنشپ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس پالیسی کے تحت بیک وقت 40 فریش گریجویٹ

انجینئرز اور ڈپلومہ ہولڈرز کو انٹرنشپ دیا جائے گا جس کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کو ہائیڈرو پاور سیکٹر منصوبوں میں ہنرمند بنانا مقصود ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنشپ محکمہ توانائی کے زیر انتظام

پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مختلف ہائیڈروپاور پراجیکٹس میں دئیے جائیں گے، بتایا گیا ہے کہ انٹرنشپ پی ایم آر یو PMRU کے آن لائن پورٹل پر بہت جلد مشتہر کی جائے گی اور انٹرنز کو ایک

سال کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دئیے جائیں گے اسطرح پالیسی کے مطابق حافظ قرآن، معزور، گولڈ میڈلسٹ اور اقلیتی امیدوار کو دو سال تک توسیع دی جاسکتی ہے، تمام انٹرنشپ میرٹ پر ہائیر

تعلیمی قابلیت یا سکور رکھنے والے امیدوار کو دیئے جائیں گے جس میں کسی قسم کی بے قاعدگی اور اقربا پروری برداشت نہیں کی جائے گی ،بتایا گیا ہے کہ کامیاب انٹرنشپ کی تکمیل پر تجربہ کا ایک اہم سرٹیفیکیٹ دیا

جائے گا جس کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے کسی بھی پراجیکٹ میں بھرتی کے دوران اس سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پرسات اضافی نمبر دئیے جائیں گے، پالیسی کے مطابق صرف خیبرپختونخوا کے ڈومیسائل ہولڈرز کو انٹرنشپ دیا جائے گا۔

٭٭٭

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے مخبوط الحواس شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں سیدو والی روڈ پرقلندری ہوٹل کے قریب نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے مخبوط الحواس شخص زخمی، پہاڑ پور پولیس نے زخمی نوجوان کے بھائی کی

رپورٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں سیدو والی روڈ پرقلندری ہوٹل کے قریب محمد علی اتراءولد فلکشیر سکنہ کچی کاٹھگڑھ سڑک کنارے کھڑا تھا

کہ نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہاڑ پور داخل کرادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پہاڑ

پور پولیس نے زخمی نوجوان کے بھائی کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیخلاف درج کرلیا۔

٭٭٭

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے معاشی امور محمد یعقوب شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی حلقہ کلاچی سردار آغاز خان گنڈہ پور نے گاﺅں ہیندن، ہتھالہ اور وانڈہ ہوری میںکروڑوں

روپے کی لاگت سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر انتظام پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کردیا۔ نو تعمیر واٹر سپلائی سکیموں سے ان علاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات

فراہم ہونگی۔ اس موقع پر مقامی افراد کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں روایتی لنگیاں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

پارلیمانی سیکرٹری برائے معاشی امور محمد یعقوب شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی حلقہ کلاچی سردار آغاز خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ علاقہ کی ترقی کیلئے ہم سب ملک کر کوششیں کر رہے ہیں ۔ ماضی میں ہمارے حلقہ کو جان

بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ میر بازی میں عوام کی سہولت کیلئے سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ضلع بھر میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی

سہولیات فراہمی کیلئے نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے مسائل کے کیلئے پہلے سے قائم شدہ واٹر سپلائی سکیموں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے عوام کو بلاتعطل پینے

کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

٭٭٭

بھاری مقدار میں زائد المعیاد مشروبات برآمد کرکے تلف کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی بڑی کاروائی، سرکلر روڈ پر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں زائد المعیاد مشروبات برآمد کرکے تلف کردیئے،متعدد دکانیں اور بیکریوں کے

کارخانے سیل کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹیواصف خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمند نے عوامی شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد مشروبات برآمد کر

لئے فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں میں اشیائے خوردو نوش کی دیگر دوکانوں اور متعدد بیریوں کے کارخانوں کی بھی چیکنگ کی گئی ۔فوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ اور سیدہ انیلہ مختار نے سرکلر روڈ پر کاروائیوں کے دوران

متعدد ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے قبضے میں لے لیا اور موقع پر تلف کر دیا جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور بیکریوں کے کارخانے سیل بھی کئے۔ کاروائیوں کے دوران حلال

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دکانداروں کو فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی، علاوہ ازیں دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

٭٭٭

ٹرانسفارمر مرمت کے لئے بجلی کی سپلائی بند رہے گی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایس ایس او انچارج 132KVگرڈ سٹیشن لفٹ بینک فیسکو چشمہ کے مطابق بسلسلہ مرمت ٹرانسفارمرTتھری بمقام گرڈ سٹیشن فیسکو لفٹ بینک چشمہ25جنوری 2021ء

بروزسوموار کوبوقت 9:30سے 14:30تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔جس کی وجہ سے 11KVکے فیڈر فیسکو فیڈر واپڈا کالونی ، پاور ہاو¿س 1، پاور ہاو¿س 2، ہنڈائی کالونی اور پیسکو کے 11KVفیڈر بلوٹ

شریف کی بجلی بند رہے گی ۔

٭٭٭

اقراءفروغ تعلیم ووچرز سکیم کے تحت پڑھنے والے طلبا کی ماہانہ ٹیوشن فیس بکس یونیفارم فیس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مسلسل تین سال سے ایلیمنٹری ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی جانب اقراءفروغ تعلیم ووچرز سکیم کے تحت پڑھنے والے طلبا کی ماہانہ ٹیوشن فیس بکس یونیفارم فیس نہ ملنے پر پرائیویٹ پارٹنر

سکولز کاڈیرہ پریس کلب کے قریب احتجاج، تمام سابقہ بقایاجات پرائیویٹ پارٹنرسکولز کو ادا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پریس کلب کے قریب پرائیویٹ پارٹنر سکولز نے احتجاج کیا اور وزیراعظم

عمران خان ،چیف آف آرمی اسٹاف، وزیر تعلیم ،سیکرٹری تعلیم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل کی کہ مسلسل تین سال سے ایلیمنٹری ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی جانب اقراءفروغ تعلیم ووچرز سکیم کے تحت پڑھنے

والے طلبا کی ماہانہ ٹیوشن فیس بکس یونیفارم فیس نہ ملنے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے 92ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہو گئے اور 1038پارٹنر اسکولز کا دیوالیہ نکل گیا۔ پارٹنر سکولز کا موقف تھا کہ اب ہمارے پاس معزز

عدالت کا رخ کرنے کے علاہ کوئی اور راستہ نہیں بچا اس لیے ہماری چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان سے اپیل ہے کہ خدارا ازخود نوٹس لیں ان غریب بے سہارا بچوں اور دور دراز دیہی علاقوں میں موجود چھوٹے

چھوٹے اسکولوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچا لیں پرائیویٹ پارٹنرسکولز کے مالکان ایلیمنٹری ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی جانب سے مسلسل معاہدہ کی خلاف ورزی اور ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے مقروض ہو گئے

ہیں اور اسکولز تقریبا بند ہونے کے قریب ہیں لہذا حکومت وقت سے اپیل ہے کہ جلد از جلد پچھلے تین سالوں کے تمام سابقہ بقایاجات پرائیویٹ پارٹنرسکولز کو ادا کیے جائیں۔

٭٭٭

ایران عراق زیارات کے لئے لی گئی رقم کے عوض جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایران اور عراق زیارات پر لے جانے کیلئے گزشتہ سال دی گئی رقم کی واپسی کیلئے ملزم نے متاثرہ شخص کو 4لاکھ روپے کا جعلی چیک تھما دیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں امیر یوسف بلوچ سکنہ پلکانوالہ ڈب بلوچاں نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم غضنفر عباس عرف مرتضیٰ لانگ سکنہ محلہ جاڑانوالہ پہاڑ پور کو ایران اور عراق زیارات پر لے

جانے کیلئے14اپریل2020ءکو ساڑھے چار لاکھ روپے دیئے لیکن زیارات پر نہ جانے کی وجہ سے ملزم نے رقم کی واپسی کیلئے 4لاکھ روپے کا چیک دیا جو جعلی نکلا۔ تھانہ پہاڑ پور پولیس نے ملزم کیخلاف دھوکہ

دہی اور جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

تعلیمی پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم آن لائن فراہم کردئیے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ءکے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم آن لائن فراہم کردئیے ہیں ، میٹرک/ ایف

اے ،اے ٹی ٹی سی ، سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز میں داخلوں کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن بھر کر کاپی پرنٹ کرکے اور مطلوبہ دستاویزات /اسناد کی تصدیق شدہ

کاپیاں منسلک کرکے الائیڈ بینک ، یونائیٹڈ بینک ، فرسٹ ویمن بینک اور ایم سی بی بینک کی کسی بھی برانچ میںفیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔چالان پ±ر کرتے وقت طلبہ کواپنا پروگرام

کوڈ ٹِک کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ فیس جمع کروانے کے 48۔گھنٹوں کے اندر طلبہ نے یونیورسٹی کو فارم اِس طریقے سے بھجوانا ہے۔بنک کے واپس کردہ چالان)سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے

اِسے چالان سے الگ کرلیں۔چالان کی "یونیورسٹی کاپی” کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فار م کے ساتھ لف کریںاور کسی لفافے میں ڈال کر چالان فارم سے جدا کیا ہواایڈرس لیبل اِس پر چسپاں کردیں۔یہ لفافہ اپنے

قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیںاور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ داخلے کے امیدواروں کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے ، یہ پیسے پہلے ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی

ہے۔علاوہ ازیں طلبہ کو جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپUSSD#786*سٹرلنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائز اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی داخلہ فیس جمع کرانے کی

سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔اِس سہولت میں طلبہ کو بہترین ڈیٹا بنڈل فراہم کیا جائے گا ، انہیں اضافی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی ، مزید تفصیلات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرسکتے

ہیں۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی ، ایم فل ،ایم ایس/ایم ایس)آنرز(، بی ایس)فیس ٹو فیس( میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں ، نئے طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم مکمل کرکے متعلقہ شعبہ جات کو 15۔فروری

تک ارسال کریں گے جبکہ اِن پروگرامز کے جاری طلبہ اگلے سمسٹر کی فیس 26۔فروری تک جمع کراسکیں گے۔ وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے خواہشمند افراد کو رہائش

گاہوں کے قریب ترین مقامات پر مستفید کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر’پراسپیکٹس سیل پوائنٹس’ بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ ملک کے کسی بھی کونے میں رہائش پذیر داخلے کے خواہشمند افراد

اپنے قریب ترین پوائنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ان مراکز کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود "پراسپیکٹس سیل پوائنٹس”لنک سے چیک کئے جاسکتے

ہیں۔ داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 54۔ علاقائی دفاتر اور 100۔سے زائد رابطہ دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلوں کے

خواہشمند امیدواروں کو پروگرامز کی اہلیت ، تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات جاننے کے لئے متعلقہ پراسپیکٹس ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

٭٭٭

کمرشل بینکوں میں موجود اکاونٹس کی ملکیت کے بارے میںمعلومات اکٹھا کرنا شروع کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) صوبے بھر کے کمرشل بینکوں میں موجود اکاونٹس کی ملکیت کے بارے میںمعلومات اکٹھا کرنا شروع کردی گئیں ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایات پر کمرشل بینکوں میں موجود

اکاونٹس کی ملکیت کے بارے میںمعلومات اکٹھا کرنا شروع کی گئی سکرونٹی میں ایسے 72اکاونٹس پکڑے گئے ہیں جن میں 71ارب روپے کی رقم موجود ہے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی ہدایات پر 2019اور

2020کے دوران بینک اکاونٹس کی سکرونٹی کے دوران ایک خاندان کے افراد کے مختلف بینکوں میں ایک ہی فرد کے متعدد اکاونٹس اور ملازمین کے نام پرکھولے گئے اکاونٹس پکڑے گئے ہیں سکرونٹی

کے دوران ٹمبر کے کاروبار میں شریک بڑے خاندان کے افراد اور ان کے ملازمین کے نا م پر بینک اکاونٹس کی نشاندہی ہو ئی ہے اسی طرح ایک بڑے کاروباری خاندان کے 72اکاونٹس میں 71ارب روپے کی

رقم مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال کی گئی ہے

٭٭٭

ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے عالمی سطح پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے یا نئے سال میں نئے سفری مقامات کی سیر کے لئے عالمی سطح پر اپنے کرایوں میں کمی کا

اعلان کردیا۔ اس پ±ر کشش آفرکے باعث پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین سال 2021 میں زیادہ سے زیادہ سفر کر نے مواقعوں سے فائدہ ا±ٹھا سکیں گے۔اکانومی کلاس کے کرایوں کی شروعات پاکستان سے

دبئی جانے کے لئے 247 ڈالرز، مانچسٹر کے لئے 598 ڈالرز، لندن 641 ڈالرز، نیویارک 810 ڈالرز اور ٹورنٹو کے لئے 1014 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ بزنس کلاس میں کرایوں کی شروعات پاکستان سے دبئی

جانے کے لئے 618 ڈالرز، مانچسٹر کے لئے 2193 ڈالرز، لندن 1738 ڈالرز، نیویارک 2041 ڈالرز اور ٹورنٹو کے لئے 2313 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ایمریٹس کے سفری نیٹ ورک میں کرایوں پر آفرز

کے اطلاق کے ساتھ تفصیلات یہاں اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/) سے حاصل کریں۔ اس سلسلے میں صارفین کو 19 جنوری 2021 سے 1 فروری 2021

کے درمیان 20 جنوری 2021 سے لیکر 15 جون 2021 کے دوران سفر کے لئے بکنگ کرانی ہوگی۔ پاکستان سے سفر کرنے والے ایمریٹس کے صارفین ایئرلائن کے باسہولت بکنگ آپشنز اور ہر پرواز پر کرونا

کور سمیت کثیر جہتی خطرے کی انشورنس شامل ہیں۔ایمریٹس اور فلائی دبئی کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز بھی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کہ ممبرز خصوصی کیش پلس مائلز نرخوں سے بہترین انداز سے

فائدہ اٹھا کر سفر کرسکیں۔ مزید برآں، 3 جنوری تا 15 جون 2021 کے درمیان سفر کے لئے 3 جنوری سے لیکر 1 فروری 2021 کے دوران سفر کی بکنگ کراکے مسافر اکانومی کلاس میں 2 ہزار اسکائی وارڈز مائلز

کو 3200 روپے میں منتقل کراسکتے ہیں جبکہ فرسٹ اور بزنس کلاس کی پروازوں کے 2 ہزار اسکائی وارڈز مائلز 6400 روپے میں منتقل کراسکتے ہیں۔کم سے کم تعداد میں مائلز خرچ نہ ہونے کی حد کے ساتھ اسکائی

وارڈز کے ممبرز اپنے ٹکٹ کی لاگت کے لئے اسے کم سے کم ایک مائل تک کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح، مائی ایمریٹس پاس ایک خصوصی آفر ہے جو ایمریٹس کے بورڈنگ پاس کو ایک ممبرشپ کارڈ میں

تبدیل کردیتا ہے۔ یہ پاس بھی دوبارہ فعال ہوگیا ہے اور صارفین کو کم پیسوں میں متحدہ عرب امارات میں پہلے سے زیادہ مقات کی سیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ایمریٹس کے صارفین 1 جنوری تا 30 ستمبر 2021

دبئی آمد و رفت کے دوران محض ایمریٹس بورڈنگ پاس اور قابل قبول شناختی دستاویز پیش کرکے آفرز والے مقامات پر خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس آفر میں ملک بھر کے 300 سے زائد

ریسٹورنٹس اور عالمی معیار کے ہوٹلوں میں 35 سے زائد اسپاز شامل ہیں۔ یہ اٹلانٹس ایکوا وینچر اور ایٹ دی ٹاپ برج خلیفہ سمیت مختلف سیاحتی مقامات کے سیر کی سہولت پیش کرتا ہے۔ مقامی شرائط و ضوابط کے

مطابق اس میں شامل مقامات کی مکمل فہرست اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/experience/my-emirates-pass/) سے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

 

About The Author