دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کی ضلعی عدلیہ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

گزشتہ ایک سال میں 20 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے، ترجمان ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

گزشتہ ایک سال میں 20 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے، ترجمان ہائیکورٹ

کورونا وباءکے دوران محدود عدالتی کارروائیوں کے باوجود ایک سال میں 20 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے گیے، ترجمان

سال 2020 کے دوران صوبے کی سول و سیشن عدالتوں میں مجموعی طور پر 20لاکھ 18 ہزارسے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ترجمان

 سول عدالتوں میں 13 لاکھ تیس ہزار مقدمات کے فیصلے ہوئے رپورٹ

 سیشن عدالتوں میں 6 لاکھ 88 ہزار 152 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔رپورٹ

لاہور کی ضلعی عدالتو ں میں تقریباََ 2 لاکھ 75 ہزار مقدمات کے فیصلے کئے گئے، رپورٹ

لاہور کی سول عدالتوں میں 1 لاکھ85 کے قریب جبکہ سیشن عدالتوں میں تقریباََ 90 ہزار مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔رپورٹ

لاہور کی ضلعی عدلیہ میں سال 2020 میں تین لاکھ سے زائد نئے مقدمات دائر ہوئے، رپورت

لاہور کی ضلعی عدالتوں میں 2 لاکھ63 ہزار کے قریب مقدمات زیر التواءہیں، رپورٹ

فیصل آباد کی سول و سیشن عدالتوں میں بالترتیب 92ہزار857 اور54 ہزار181 مقدمات کے فیصلے کئے گئے، رپورٹ

 گوجرانوالہ کی سول و سیشن عدالتوں میں مجموعی طور پر 94 ہزار 281 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

ایک سال میں ملتان کی ضلعی عدالتوں میں مجمو عی طور پر 95 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔

 ملتان کی ضلعی عدلیہ میں 76 ہزار سے زائد سول و سیشن مقدمات زیر التواءہیں۔

 سال 2020 کے دوران راولپنڈی کی سول عدالتوں میں77ہزار786فیصلے ہوئے۔

 راولپنڈی کی سیشن عدالتوں میں23ہزار577 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔۔۔

شیخوپورہ کی عدالتوں میں مجموعی طور پر 61ہزار676 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔

 بہاولپور کی ضلعی عدلیہ میں کل 65ہزار231 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے ضلعی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

معیاری فیصلوں کے لئے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کئے جارہے ہیں: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

ججز غیر ضروری تاریخیں دینے سے مکمل اجتناب کریں: چیف جسٹس محمد قاسم خان

About The Author