لاہور میں قبضہ گروپوں کی سرکوبی کیلئے اینٹی قبضہ مافیا یونٹ تشکیل دیدیا گیا
پولیس اور ایف بی آر سمیت دیگر محکمے قبضہ گروپوں کیخلاف مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں گے،، سربراہ لاہور پولیس کہتے ہیں تمام اقدامات غیر سیاسی ہیں
اوورسیز پاکستانیز کمیشن، ایل ڈی اے، ایف بی آر اور پولیس قبضہ گروپوں کے خلاف متحد،، اینٹی قبضہ مافیا یونٹ تشکیل دینے کے ساتھ ہیلپ لائن 1242 بھی مختص کر دی
سی سی او پی او لاہور نے سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں
غلام محمود ڈوگر، سی سی پی او لاہور، کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہو رہی
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے مطابق قبضہ گروپوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے لائے جائیں گے اور جلد ان کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی شروع کریں گے
غلام محمود ڈوگر، سی سی پی او لاہور، ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں جلد ہی ان کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کرنا شروع کر دیئے جائیں گے
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کی شہری قبضہ گروپوں کیخلاف 1242 پر دفتری اوقات میں شکایات درج کروا سکتے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،