دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بندہ دو نمبر تھا جی۔۔۔ نذیر ڈھوکی

انتظار اس بات کا ہے جب انہیں لانے والے اعتراف کریں کہ ہم نے بنجر زمین پر ہل چلایا ، نالائق کی پرورش کی مگر نالائق بندہ نمبر دو نکلا، جی ہاں میں میرا اشارہ عمران نیازی کی طرف ہے

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فوجی آمر ضیا کا نور نظر تو تھا ہی انہیں جنرل حمید گل نے گود لے لیا پھر جنرل پاشا کی آشا بن گئے ، سازشیوں کی نرسری میں ایجاد ہونے والے کو خاموشی سے سیاست کے میدان میں اتارا گیا حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیاست سے لاتعلق اور درویش نما انسانیت کے خدمت گار عبدالستار ایدھی تو ان کے جھانسے میں نہیں آئے اور ان کے استاد جنرل حمید گل کو کھری کھری سنائیں مگر پتہ نہیں معراج محمد خان ان کے جال میں کیسے پھنس گئے تھے ، وہ جنرل پرویزمشرف کا دلنشین تو بن گئے ریفرینڈم میں ان کے چیف ایجنٹ بھی رہے مگر وزیراعظم نہیں بن سکے ، 2014 میں جنرل پاشا کی نگرانی میں بھرپور قوت اور میڈیا ہاوسز کے ذریعے ان کی مارکیٹنگ کی گئی اور 2018 کے انتخابات چوری کرکے انہیں اقتدار میں لایا گیا ، بطور ماڈل سازشیوں نے انہیں طوطے کی طرح کرپشن کے خلاف بیانیہ رٹایا اور ان میں اتنی ھوا بھری کہ ہر سوراخ سے ایک نیا بیانیہ نکلنے لگا ، اس ملک کے بارہ موسم ہیں، میں اقتدار میں آیا تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کروں گا ، جس روزو وزیراعظم کا حلف لیا اس دن دو سو ارب ڈالر قومی خزانے میں آئیں گے۔

میں ایک سو ارب ڈالر آئی ایم ایف کے منہ پر ماروں گا اور ایک سو ارب ڈالر عوام کے قدموں میں رکھوں گا ،نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دوں گا اور عوام کو پچاس لاکھ مفت گھر دوں گا ، وہ دو نمبر شخص اقتدار میں لایا گیا ، انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے آئی ایم ایف کے نوکروں کے حوالے ملک کردیا ، انہوں نےکہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا دو کروڑ برسر روزگار نوجوانوں کو بیروزگار کیا۔

وہ اقتدار میں لائے گئے تو پہلے وزیراعظم ہاوس کے جانور ، گاڑیاں اور برتن تک بیچنے لگے وہ بھی اس انداز جیسے نشئی گھر کے برتن بیچتا ہے ، انہیں اقتدار میں لائے ہوئے پونے تین سال ہونے لگے تو کہتے ہیں کہ انہیں کچھ پتہ نہیں تھا اب سیکھ رہے ہیں، ان کی نالائقی کی وجہہ سے مقبوضہ کشمیر ہاتھ سے نکل گیا ، کل کی بات ہے پاکستان ایئر لائن کو ملائشیا میں ضبط کیا گیا ، ان کی نالائقی سے ملک شرمندہ ہو رہا ہے۔

انتظار اس بات کا ہے جب انہیں لانے والے اعتراف کریں کہ ہم نے بنجر زمین پر ہل چلایا ، نالائق کی پرورش کی مگر نالائق بندہ نمبر دو نکلا، جی ہاں میں میرا اشارہ عمران نیازی کی طرف ہے ، جس کی نالائقی کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہے انتظار اس بات کا جب انہیں لانے والے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہیں گے بندہ دو نمبر تھا جی۔

۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

 

About The Author