حاجی پور شریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی )
ضلع راجن پور کو کرائم فری زون بنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار
تفصیل کیمطابق فاضل پور کے سینئرصحافی امین انجم کی سربراہی میں پریس کلب
حاجی پور شریف کے جنرل سیکریٹری میاں محمد نواز شریف بلانی نے حاجی پور شریف میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور تھانہ میں نفری کی کمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالےسے پورے ضلع بھر کی
مجموعی صورتحال بارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کو کرائم فری زون بنایا جائے گا
اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائےجائیں گے اسموقع پر ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع راجنپور کےصحافیوں کیساتھ ملکر کرائم کا خاتمہ کریں گے
اور ضلع راجن پور کو ہر قسم کے اخلاقی ومعاشرتی جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا.
حاجی پور شریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی )
ضلع راجن پور کےمسائل اور پسماندگی کے خاتمہ کو ممکن بنایا جائے گا
ا حمر نائیک ڈپٹی کمشنر ضلع راجن پور
تفصیل کیمطابق فاضل پور کے سینئرصحافی امین انجم کی سربراہی میں پریس کلب حاجی پور شریف کے
جنرل سیکریٹری میاں محمد نواز شریف بلانی نے ضلع بھر اوربالخصوص حاجی پور شریف میں سہولیات کی فراہمی کے حوالےسے اور پورے ضلع بھر کی مجموعی
صورتحال بارے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی محرومیوں کے ازالہ اورپسماندگی کےخاتمے کے لیئے
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کمیطابق ہر ممکن کو شش کی جائے گا اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائےجائیں گے اسموقع پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ
ضلع راجنپور کےصحافیوں کیساتھ ملکر مسائل اور محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اور پنجاب بھر میں ضلع راجن پور کو ایک ماڈل اورمثالی ضلع بنانے کے لئے
ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا اس حوالے سے راجن پور میں تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈآپریشن کیا جارہا ہے راجن پور شہر کے بعد دیگر شہروں میں بھی وسیع پیمانے پر تجاوزات مافیاکیخلاف آپریشن کیا جائے گا
صحافی برادری مسائل کی نشاندہی کریں انشاءاللہ حل کرینگے. اور پوری ضلعی انتظامیہ کیطرف سے مسائل کے حل کے لئے کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
حاجی پور شریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی )
ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک نے کہا ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
تمام دکان دار وں سے سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔یہ باتیں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کے اچانک دورے کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین نرخوں کے حوالے سے شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 080002345اور پنجاب قیمت ایپ پر بھی درج کرا سکتے ہیں
۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کویڈ 19وائرس سے بچائوکے لئے صارفین اور دکاندار سماجی فاصلوں
اور فیس ماسک کے استعمال کو ہر صورت ممکن بنائیں۔گراں فروش اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر قانون کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔
حاجی پورشریف
( ملک خلیل الرحمن واسنی )
ضلع بھرمیں محکمہ تعلیم کی کارگردگی؟اکثر سکول بنیادی سہولیات ، پینے کےپاک صاف میٹھے پانی،
سربراہ ادارہ،مکمل سٹاف،سہولیات،چاردیواری،واش رومز،کمپیوٹرلیبز،سائنس لیبارٹریز،لائبریریوں سے محروم، نان سیلری بجٹ کی مد میں کروڑوں ضائع ہونے کے باوجود تعلیمی پسماندگی عروج پر
ضلع راجنپور جوکہ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہونے پر عرف عام ہے ہر حوالے سے پسماندہ رکھا گیا
ضلع تعلیمی پسماندگی میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بدقسمتی سےسرفہرست ہے طلباء اور موجود اساتذہ میں بے شک ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں
مگر بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں سرکاری سکولز مال مویشیوں کے باندھنے اور ڈیروں وبیٹھکوں کے طور پر استعمال کیئے جاتے تھے جہاں کروڑوں کے
فنڈزضائع گھوسٹ سکولز اور اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے تھے.مگردور جدید کے تقاضوں اور ڈیجیٹل سسٹم نے جہاں ان چیزوں کاخاتمہ کیا
مگر افسوس صورتحال آج بھی توجہ طلب ہے اور رہی سہی کسر کرونا نےپوری کردی ہے
تعلیمی صورتحال ابتر ہے. محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کی عدم توجہی کے باعث ضلع بھرکےاکثر وبیشتر سکول بالخصوص گرلزسکولز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
جہاں پینے کا پاک صاف میٹھا پانی تک میسر نہیں جس سےطلباء و طالبات مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ،اکثر سکول سربراہ ادارہ،
مکمل سٹاف اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ ،سائنس و ریاضی کے اساتذہ ،چار دیواری،مکمل عمارت،واش رومز،کمپیوٹر لیبز،سائس لیبارٹریز،لائبریریوں،
گراسی پلاٹس ، کھیلوں کے میدانوں سے محروم اور کھیلوں کے سامان و مواقع بھی میسر نہیں.کئی خستہ حال عمارتیں سانحات کا موجب بن سکتی ہیں.
درجہ چہارم کے ملازمین کی تعنیاتی بھی ہردور میں مصلحتوں کا شکار رہی ہے.روزبروزبڑھتی آبادی طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافے کے باوجود حکومتی
سہولیات و ترجیحات نہ ہونےکےبرابر ہیں اور سکولز کی کمی کے سبب پرائیویٹ سکولز کی بڑھتی تعداد طبقاتی نظام تعلیم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے
جوکہ موجودہ حکومت کے یکساں نظام اور نصاب تعلیم کے منشور پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے. اور آن لائن نظام تعلیم کے سسٹم کیوجہ سے غریب طلبا ء و طالبات کےلئے تعلیم کاحصول خواب بنتا جارہا ہے
.جبکہ نان سیلری بجٹ کی مد میں کروڑوں روپے ضائع ہونیکے باوجود بھی یہاں کے سکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور طلباءوطالبات کو بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے آج بھی میلوں کاسفرطےکرنا پڑتاہے
اور بہتر ذرائع آمدورفت نہ ہونیکے سبب طلباء اور بالخصوص طالبات شدید پریشانی اورمشکلات کا شکار ہیں
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی پور شریف کو 33 سال بعد بھی کالج برائے خواتین / گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں اپ گریڈیشن مکمل سٹاف اور سہولیات آج بھی
سوالیہ نشان ہیں اہلیان ضلع راجن پورو حاجی پور شریف،عوامی ، سماجی، سیاسی، مذہبی، صحافتی حلقوں نے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی کمشنر راجن پور،کمشنر ڈی جی خان
،سیکریٹری تعلیم،صوبائی و وفاقی وزیر تعلیم ،گورنر ،وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعظم پاکستان صدر مملکت عارف علوی سے راجن پورمیں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیا م اور ضلع بھر کی ٹائون کمیٹیز کی سطح تک
ہائیر سکینڈری سکولز اورکالج برائے خواتین اور ویلیج و نیبر ہڈ کونسلز کی سطح تک گرلز وبوائز ہائی سکولزکے قیام کیساتھ ساتھ قصبوں اور دیہاتوں میں
آبادی کے تناسب سے عالمی معیار کے پرائمری سکولز کا مکمل عصر حاضر کی جدید سہولیات ومکمل سٹاف کیساتھ قیام کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ احساس محرومی پسماندگی کیساتھ ساتھ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون