اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ؔ بہاولنگر

   (صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،18 مجرمان اشتہاری،16عدالتی مفروران اورمتعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز بر آمد۔

  تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران63 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جن میں 18 مجرمان اشتہاری اور16عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔پولیس نے منشیات کے 14مقدمات میں 786لیٹرشراب ولہن معہ آلات کشیدچالوبھٹی اور2850گرام چرس برآمدکرلی۔

اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے15 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے ا سلحہ ناجائز13پسٹل 30بوراور02بندوق 12بوربرآمدکیں۔ملزمان کوپابند سلاسل کرکے مقدمات درج کرلیے گئے

اورمزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی

جس کامقصد جر ائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔

%d bloggers like this: