دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ناجائز قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ،عوام میں خوشی کی لہر ،محکمہ انٹی کرپشن کو خراج تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن خیبرپختونخو ا پشاور عثمان زمان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ریجن ڈیرہ عبدالحی خان بابڑ ،سرکل آفیسر صدیق اللہ محسود

ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمرہ اسسٹنٹ کمشنر سمیر حسین لغاری ،ایکسین محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیرہ کے ہمرہ آڑہ روڈ پر ناجائز قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ،عوام میں خوشی کی لہر ،محکمہ انٹی کرپشن کو خراج

تحسین،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صوبہ خیبر پختونخوا پشاور عثمان زمان کو شکایت موصول ہوئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان آڑہ روڈ پر قبضہ مافیا نے ناجائز تجاوزات کرکے روڈ کی سرکاری زمین پر قبضہ

کررکھا ہے جس سے روڈ پر گزرنے والی ٹریفک میں خلل واقع ہورہا ہے ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی خصوصی ہدایت پر عبدالحی بابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ریجن ،صدیق اللہ سرکل آفیسر اینٹی

کرپشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری ،محکمہ مال کے اہلکاروں اور ایکسین محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیرہ شاہد خان کے ہمراہ آڑہ روڈ کا دورہ کیا ،مختلف مقامات پر روڈ کی پیمائش کی گئی

اور جہاں روڈ پر ناجائز قبضہ اور تعمیرات کی گئی تھیں تمام ناجائز تجاوزات کو ہٹا کر روڈ کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیراتی سے واگزار کرالیاگیا ،محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی سے ٹریفک کی

آمدورفت میں آسانی ہوگئی ہے۔ اس موقع پر عبدالحی خان بابڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے اور شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

رہے گا بلا تفریق کارروائی ہوگی، ناجائز طور پر تعمیر کی گئی دکانیں ہوں یا مکانات انہیں ہر صورت مسمار کیا جائے گا، انہو ں نے کہا کہ شہری از خود تجاوزات ختم کردیں ورنہ وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے،

انہوں نے کہا سرکلر روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں تجاوزات قائم نہیں ہونے دی جائیں گی، اسی طرح شہر کی دیگر بڑی مارکیٹوں کے باہر بھی قائم کی گئی تجاوزات ختم کریں گے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی

میں جو دشواری پیش آرہی ہے وہ ختم ہوسکے،
٭٭٭
ملک بھر کی جامعات کو فاضلاتی تعلیم (Distance Education) کی اجازت دینے پر غور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرز پر ملک بھر کی جامعات کو فاضلاتی تعلیم (Distance Education) کی اجازت دینے پر غور کرر ہا ہے اس حوالے

سے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات میں فاضلاتی تعلیم کو تشکیل دینے کی حکمت علمی بھی مرتب کرنا شروع کردی ہے۔وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن

ملک بھر کے طلبہ کی سہولت کے لیے فاضلاتی تعلیم کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ اس کا دائرہ کار ملک کی تمام جامعات تک بڑھانا چاہتی ہے تاکہ جو طلبہ ریگولر طلبہ کی طرح اپنی پڑھائی

کو جاری نہ رکھ سکیں وہ بھی اس سے ملک بھر کی جامعات سے یہ سہولیات حاصل کرسکیں۔اس کے لیے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کورس ورک دیگر پروگرام پر کام کر رہا ہے قوی امکان ہے کہ ایچ ای سی رواں

سال کے دوران ہی ملک کی دیگر جامعات میں فاضلاتی تعلیم کی اجازت دیدے گا۔
٭٭٭
ویکسی نیشن سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دودھ دینے والے جانوروں کیلئے سال بھر متوازن خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منہ کھر اور دوسرے امراض کی ویکسی نیشن سے ان سے دودھ اور گوشت کی پیداوار

میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ ملک میں آسٹریلیا،ہالینڈ و دیگر ممالک سے دودھ دینے والے جانوروں کی درآمد کے باعث ان کی بیماریوں سے مقامی جانوروں کی صحت کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے ماہرین

صحت کو اپنا کردار مزید ذمہ داری سے ادا کرنا ہوگا۔ماہرین لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا کہ پاکستان میں تمام معاشی شعبہ جات زراعت و لائیو سٹاک کے گرد گھومتے ہیں اور پیدوار میں فی ایکڑ زمین اور

فی جانور اضافہ پوری معیشت کیلئے توانائی کا باعث بنتا ہے لہذا فصلات اور جانوروں کے امراض پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے متوازن خوراک کا اہتمام کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ

ہماری دیہی آبادی کو ایک طرف زرعی منافع میں کمی کا سامنا ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے غذائی استحکام کا ہدف بھی انہی کی مرہون منت ہے جس کیلئے مقامی سطح پر سہولیات کا اہتمام انتہائی ضروری

ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہرین لائیو سٹاک نے دودھ دینے والے جانوروں میں مس ٹائی ٹس کی بروقت جانکاری کیلئے سرف ٹیسٹ اور ویکسین،زخم سے جلد نجات کیلئے پائیوڈین سے م ثر فارمولا، کمفورٹڈ آئل،

فائٹوتھراپی اور دوسری ٹیکنالوجیز متعارف کروائی ہیں جنہیں نچلی سطح پر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں فی جانور دودھ کی پیداوار انتہائی کم ہے جس کیلئے

جانور کی خوراک میں بہتری اور بیماری کی بروقت تشخیص و علاج یقینی بنانا ہوگی تاکہ صحت مند جانورسے دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ دودھ دینے والے 8کروڑ50

لاکھ کے قریب جانوروں میں سے صرف 6فیصد کو منہ کھرویکسین تک رسائی حاصل ہے لہذا اس کی کوریج بڑھانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہرچندبہت سے جانوروں کو ویکسین کے بعد

بھی منہ کھر کی بیماری کا سامنا رہا ہے جو ویکسین کی کوالٹی اور اثرپذیری پر نئے سوالات اٹھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر منہ کھر ویکسین کی تیاری کیلئے ماہرین کو اپنے تجربات و مشاہدات کے تبادلے کو رواج

دینا چاہئے تاکہ مربوط انداز میں پیش رفت کی جا سکے۔
٭٭٭
ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے

نومنتخب کابینہ کے عہدیداران سینئر نائب صدر قیوم نواز بابڑ، جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمن،نائب صدر اقبال بھٹی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ریحان، فنانس سیکرٹری فاروق بلوچ اورپریس سیکرٹری لطیف الرحمن

سے ان کے عہدوں کے حلف لیا ،اس موقع پر مہمان خصوصی علی امین گنڈہ پور نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ڈیرہ پریس کلب کو سالانہ 20لاکھ روپے گرانٹ سے بڑھا دی گئی ہے جو کہ اب 40لاکھ روپے

کی گرانٹ ملے گی، ہماری نیت صاف ہے، وزیر اعظم عمران خان نیازی کی جانب سے 50لاکھ گھر بنانے کے اعلان کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اراضی کا انتخاب کیا جاچکا ہے، اس رہائشی

منصوبے میں ڈیرہ پریس کلب سمیت تمام صحافیوں کو رہائش کیلئے مکانات دیئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت دینے کیلئے کوشاں ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی میں اپنا کردارادا کر رہا ہوں، میں عوام کا

نمائندہ ہوں، مسائل کے حل کیلئے مجھے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ڈیرہ کی تعمیر وترقی ، خوشحالی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی جنگ ہم جیتیں گے، لوگ ہمیں سپورٹ

کریں، مسائل کی نشاندہی میں ڈیرہ پریس کلب کے صحافیوں نے اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے، ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

تقریب کی صدارت سینئر نائب صدر حاجی قیوم نواز بابڑ نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری کے فرائض محمد فضل الرحمن نے ادا کئے۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری پبلک ہیلتھ مسعود اختر ویہہ، قاری

خلیل احمد سراج، سابق ایم پی اے مظہر جمیل علیزئی، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ثناءاللہ بیٹنی، واسا کے سی ای او چوہدری عطاءاللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ واصف اللہ،ڈائریکٹر ایم ٹی آئی ارشد خان استرانہ،

مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ، معروف کاروباری شخصیت و باہو فلور ملز اور چشمہ گھی ملزکے مالک کفیل احمدنظامی،مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر

عبداللہ ظفری، وفاقی وزیر امور کشمیر کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے صدر لال بادشاہ، پی ٹی آئی ترقیاتی کمیٹی کے انچارج نواز خان، پی ٹی آئی واپڈا کمیٹی کے انچارج ثناءاللہ

گیلانی عرف کاکا شاہ، ملک ساجد دھپ، پی آر او آر پی او ڈیرہ ارسلان خان، زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ، کریم خان وزیر، صدام پیپا اور مارگلہ کیبل نیٹ ورک کے ایم ڈی وسیم نواز سمیت معززین علاقہ اور صحافتی

تنظیموں کی نمائندوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مہمانان خصوصی کو روائتی لنگیاں پہنائی گئیں جبکہ حلف اٹھانے والے نومنتخب عہدیداران اور معززین علاقہ کو سرائیکی لنگیاں بھی پہنائی گئیں۔

سپاسنامہ قیوم نواز بابڑ نے پیش کیا جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف مطالبات پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ

پور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ڈیرہ پریس کلب کے دروازے سب صحافیوں کیلئے کھلے ہیں۔ سندھ کنارے فوڈ سٹریٹ بنائی ہے جس کا مقصدلوگوں کو خوراک اور روزگار مہیا کرنا ہے لیکن صرف ایک شخص اس

منصوبے پر عدالت سے حکم امتناعی لے لیتا ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی دشمن ہے اور یہ شخص مجھے بلیک میل بھی کرنا چاہتا ہے۔ گیس کا کوٹہ ہم نے بڑھا دیا ہے، ہر گھر میں مکمل پریشر سے گیس ملے گی، واسا کو

اپگریڈ کردیا ہے، صفائی کیلئے نئی مشینری لارہے ہیں۔ انڈر گراﺅنڈ سیوریج لائن میں لوگ گند نہ ڈالیں ورنہ یہ بند ہوجائے گی۔ تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کو اپگریڈ کر رہے ہیں۔ عوام کی سپورٹ کے بغیر کوئی بھی

نمائندہ یا ادارہ کام نہیں کرسکتا۔صحافی اور ہم سب ملکر چلیں گے، صرف سرائیکی اجرک پہننے سے کوئی ڈیرہ وال نہیں بنتا، ہمیں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے مسائل کا ادراک ہے،مسائل کے تدارک کیلئے دن رات

کوشاں ہیں۔تقریب سے نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمن اور سابق صدر محمد یاسین قریشی نے بھی اپنے خطاب میں مثبت صحافت کے فروغ سمیت صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا

اظہار کیااور کہا کہ علاقہ میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے ڈیرہ پریس کلب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ پریس کلب

میں1کروڑ13لاکھ روپے مالیت کے تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیوآصف عمران نے وفاقی وزیر کو ان منصوبوں بارے بریفنگ دی۔
٭٭٭
61کلوگرام چرس سمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام، تین ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دو مختلف کاروائیوں کے دوران 61کلوگرام چرس سمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام، تین ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر نارکوٹکس

کنٹرول صلاح الدین کو خفیہ ذرائع سے منشیات سمگلنگ بارے دو مختلف اطلاعات ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان سمگلنگ کی کوششیں کی جائیگی، اطلاعات کو

مصدقہ جانتے ہوئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر ، خالد خلیل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور سید نوید جمال AETOناکوٹکس کنٹرول کے ساتھ کاروائی کیلئے لائحہ

عمل طے کرنے کرنے کے بعد فیصل خان SHOتھانہ ڈی آئی خان ریجن ، وسیم سجاد ایڈیشنل SHOاور محمد رضا میسم اسسٹنٹ سب انسپکٹر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا، پہلی کامیاب کاروائی میں مزکورہ ٹیم نے

درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر ناکہ بندی کے دوران مخبر شدہ گاڑی نمبر C 8205مردان کو روک کر گاڑی کی تلاشی لینے پر 51000گرام (51کلو)چرس برآمد کی، دو ملزمان تنویر شاہ ولد فقیر شاہ ساکن شاہکار

درہ کوہاٹ اور قیصر رﺅف ولد عبدالراﺅف ساکن بادامی باغ لاہور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا، دوسری کامیاب کاروائی میں مزکورہ ٹیم نے دوران

ناکہ بندی درہ بند روڈ ڈی آئی خان پر مخبر شدہ گاڑی نمبر AHT 499کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 10000گرام (10کلو)چرس برآمد کی ، ایک ملزم حبیب الرحمن ولد حجام خان ساکن محلہ شاہرائی افغان کوئٹہ کو

موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔
٭٭٭
61کلوگرام چرس سمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام، تین ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شادی کی تقریب میں سترہ سالہ نوجوان کی وڈیو بنا نا مہنگا پڑ گیا ، وڈیو بنانے سے منع کرنے پر ملزم عنایت الرحمن کا دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ 17سالہ نوجوان پر تشدد،

زدوکوب اور چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا، چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں 17سالہ محمد قاسم ولد ریاض محمد محسود نے زخمی حالت میں رپورٹ درج

کرائی کہ گزشتہ شب شادی کی تقریب میں ملزم عنایت الرحمن ولد نامعلوم نے میری وڈیو بنائی جس پر میں نے اسے منع کیا تو ملزم نے طیش میں آکر دیگر تین نامعلوم ملزمان کے ہمراہ مجھے زدوکوب کیا اور چاقو کے

وار کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
سیٹلائٹ چینلز پر فحش اشتہارات کی بھر مار ،نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پیمرا کی عدم توجہی ،سیٹلائٹ چینلز پر فحش اشتہارات کی بھر مار ،نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی ،عوامی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے عریانی پھیلانے کے مرتکب فحش چینلز کو

بند کرنے کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق ٹی وی چینلز جن کو معاشرے میں اب بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور کوئی گھر ایسا نہیں جہاں ٹیلیویژن نہ دیکھا جاتاہو ،کئی کئی گھروں میں تین چار ٹیلیویژن موجود ہیں

جس سے گھر کے افراد آگاہی سے مستفید ہورہے ہیں ۔زیادہ تر بچوں کی تعداد کا رٹونز اور انٹر ٹینمنٹ کے پروگرام دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ،بیشتر ٹی وی چینلز دوران پروگرام کمرشل اشتہارات میں انتہائی غیر

اخلاقی فحش اور گھٹیا اشتہارات نشر کرتے ہیں کہ بچے والدین اور والدین بچوں کے سامنے شرمندہ ہوجاتے ہیں لگتاہے کہ یہ اشتہارات کسی اور ملک کے لئے فلمائے گئے ہیں مگر اس کو تجرباتی طور پر وطن عزیز میں

نشرکرکے شہریوں کے برداشت کے پیمانے کو چیک کیا جارہاہے تاکہ اگر میدان صاف ملے تو یورپی طرز کے طور پر بے حیائی کے اشتہارات نشر کرکے مذہبی اقدار کا مذاق اڑایا جاسکے ۔ان ٹی وی چینلز پر دن

اور رات کے اوقا ت میں انتہائی گھٹیا غیر اخلاقی اشتہار نشر کرکے بے حیائی پھیلانے کے مرتکب افراد سے چند کوڑیوں کے عوض وطن عزیز کی نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنایا جارہاہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے

کہ ایشیا سیٹ 7 سمیت پاک سیٹ سیٹلائیٹ جو پاکستان کی مخصوص نشریاتی سیٹلائٹ ہے جس پر کنٹرول بھی پمپرا اور حکومت پاکستان کا ہے ان سیٹلائٹس پر اس قسم کے فحش غیر اخلاقی اشتہارات چلانا سمجھ سے بالا

تر ہے جو کہ پیمرا کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے۔شہر یوں اور مذہبی شخصیات نے کہا کہ ہمارے ایمان اور صبر کا امتحان نہ لیا جائے حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے فحاشی ،عریانی پھیلانے کے مرتکب ٹی وی چینلز کی

نشریات کو فی الفور بند کرنے کا پابند بنائے تاکہ نوجوان نسل کو بے حیائی ،عریانی سے روکا جاسکے ۔
٭٭٭
تندورمالکان کی لوٹ مار ،دس روپے میں اسی گرام روٹی کی فروخت کھلے عام جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تندورمالکان کی لوٹ مار ،دس روپے میں اسی گرام روٹی کی فروخت کھلے عام جاری ،چیک اینڈ بیلنس کا نظام فیل ،تندورمالکان کی لوٹ مار عروج پر ،دس روپے میں اسی گرام روٹی

کی فروخت کھلے عام جاری ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور من مانی کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے باعث انہوں نے

لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے ۔سرکاری طور پر 150 گرام وزن روٹی کا ریٹ دس روپے مقرر کیاگیا لیکن انتہائی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس روپے میں اسی گرام وزن کی روٹی فروخت

کی جارہی ہے جس کی چیکنگ کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظام نہیں ہے ۔ ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور تندور مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

کیاہے۔

عادت بنا لیں۔
۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

 

About The Author