دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تنویر عرف تنی گینگ کے قبضہ سے چوری اور

ڈکیتی ہونے والے 13 موٹر سائیکل 2 موٹر سائیکل رکشہ 4 بکریاں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے تھانہ سٹی ڈیرہ پولیس کے ایس ایچ او افتخار علی ملکانی نے

موٹر سائیکل چوری میں ملوث تنویر عرف تنی گینگ کو ٹریس کر لیا۔

تنویر عرف تنی گینگ کے افراد یونس ولد عظیم چنگوانی ،عبدالستار ولد غلام فرید لاڑ،حقنواز ولد محمد صدیق ماچھی ،

عرفان عرف عرف جمعہ ولد غلام اصغر اوگانی جو ماسٹر کی(چابی) سے کسی بھی گلی محلے سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلوچستان کےمختلف علاقہ رکنی بارکھان فروخت کرتے تھے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری ہونیوالے 13موٹر سائیکل 2 رکشہ 4 بکریاں برآمد

کرکے اصل مالکان عبدالسلام ،فاروق خاکسار ،افتخار، غلام اکبر ،محمد طاہر ،عمر علی ،کے حوالے کیے گئے ہیں

ترجمان پولیس

About The Author