حاجی پور شریف
( ملک خلیل الرحمن واسنی)
محکمہ انہار کی کسان دشمن پالیسی جاری،صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب ضلع راجن پور سے ہونے کے باوجود داجل کینال سالانہ نہ ہوسکی.
ششماہی ہونیکے باوجود تین ماہ سے بھی کم عرصے کے لئے پانی فراہم کیاجاتا ہے.گندم کی فصل کاشت کرنے میں غریب کسان شدید مشکلات کا شکار
تفصیلات کیمطابق تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال اور اسکی مزید لنک کینالز داجل کینال اور قادرہ کینال برسوں سے سہ ماہی اور ششماہی چلی آرہی ہیں
جس سے یہاں کے لاکھوں انسان اور جاندار اور لاکھوں ایکڑ رقبے محکمہ انہار کی کسان دشمن پالیسیوں کے سبب نہری پانی کی عدم فراہمی کیوجہ سے مسائل کا شکار رہے ہیں
اور ہر دور میں بدقسمتی سےاحتجاج،دھرنے،پیدل لانگ مارچ، اور محکمہ انہار کے دفاترکے گھیرائو کے بعد پانی کی فراہمی ممکن ہوتی رہی ہے
دور جدید اور عصرحاضر کے ٹیکنالوجی کے دور کے باوجود پانی کی فراہمی یابندش کے فیصلے حسب سابق آج بھی تخت لاہور میں ہوتے ہیں جوکہ غریب کسان ، کاشتکار اور چھوٹے زمیندار کے معاشی قتل کے مترادف ہے حالانکہ ہونا تو یہ چاہیئے کہ
ان کینالزکے آبنوش اور پیج دار چھوٹےکسان ، کاشتکار اور زمیندار کو پانی کی فراہمی اور بندش کے شیڈول میں شامل کیا جائے
اور اسکی مشاورت کو یقینی بناتے ہوئے اوراس پر عمل درآمد بھی ممکن بنایا جائے تو وہ ضرورت کے وقت اپنی فصلوں کو نہری پانی سے سیراب کرسکتاہے
اور بلاضرورت پانیکی فراہمی بارےآگاہ بھی کرسکتا ہے اب جبکہ پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل کی قیمت غریب کسان ، کاشتکار اور چھوٹے زمیندار کی قوت خرید سے باہرہے
اور اکثر علاقوں کا زیر زمین پانی بھی کڑوا ہے جوکہ زرعی ماہرین کیمطابق فصلوں کیساتھ ساتھ زمین کے لئے بھی نقصان دہ ہے اور سب سے بڑھ کر فصل پر آنیوالے اخراجات کسی بھی طور پر
غریب کسان کے لئے قابل برداشت نہیں ہیں .اس لیئے ان کینالز سے متاثرہ کسانوں کاکہنا ہے کہ ڈی جی کینال ،
داجل کینال،قادرہ کینال کو سالانہ کیاجائے اور ان میں پانی کی فراہمی اور بندش کے شیڈول کویہاں کے چھوٹے اور عام کاشتکار کی مشاورت سے جاری کیا جائے نہ کہ
اس کے فیصلے بھی لاہور یا اسلام آباد کے لگژری دفاتر میں بیٹھے افسران کریں جنہیں غریب کسان کاشتکار کی ضرورتوں ،محتاجیوں اور محرومیوں کا کچھ احساس بھی نہیں ہے
حالانکہ گندم کی فصل کو ان ایام میں پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب،سیکریٹری انہار،کمشنر ڈی جی خان،
اور چیف انجینئر انہارڈی جی خان اورایکسئین انہار راجن پور سے داجل کینال میں فوری طور پر پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیا ہے تاکہ غریب کسان فصل پر اٹھنے والے اضافی اخراجات سے بچ سکیں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون