دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

صحافی برادری کے حقوق کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا صدارت کی ذمہ داری پھولوں کی سیج نہیں کاٹنوں کا بستر ہے علاقائی تعمیر وترقی کےلئے سب کو لے کر آگے چلوں گا

اعتماد پر انشاءاللہ پورا اترنے کی بھر پورکوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر پریس کلب حاجی پورشریف شاہد عدیل مٹھا نے معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا

قبل ازیں سردار جام سرمد حسن برڑہ، ملک ارسلان آفتاب ،جام شاہد ،سیٹھ عبدالمجید دشتی، ملک خلیل کھوکھر ،عبدالغفار خان چانگ، فیروز بلوچ، ملک مرید حسین منہاس، غلام حسین کھوسہ، ثناءاللہ بٹ ،جام عبدالمجید بگا ،

جام کریم نواز ودیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی اور پھول پیش کئے انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب حاجی پور شریف کی تقریب حلف برداری بھی بہت جلد منعقد کی جائے گی

صحافی برادری مل کر علاقے کے مسائل اٹھائے پریس کلب حاجی پورشریف کو باقاعدہ رجسٹر بھی کرایا جائے گا اس موقع پر،پریس کلب کےنائب صدر ملک حنیف بٹ،

سینئرنائب صدرچوہدری محمود عالم دانش جنرل سیکرٹری نواز شریف بلانی جوائنٹ سیکریٹری اسلم ٹوکہ سیکریٹری انفارمیشن فہیم من ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ملک سلیم گوری اور مجلس عاملہ کے ممبران وسیم ملک، فرید نواز ،طالب مکول ،زاہد کھوسہ ودیگر بھی موجودتھے


: حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ضلع بھر میں تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو 3دن کا الٹی میٹم دے دیا۔تجاوزات نہ ہٹانے اور آئندہ دوبارہ تجاوزات کرنے والے دکان داروں کو

پابند سلاسل اور جرمانہ کیا جائے گا۔3دن کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز،

محکمہ پولیس ،میونسپل کمیٹی ،لوکل گورنمنٹ کے افسران اور انجمن تاجران سے خطاب کرتے ہوئے

کہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڑھی بان کے لئے عاقل پور روڈ پر متبادل جگہ کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے صدر انجمن تاجران کی سربراہی میں تاجران کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔

یہ کمیٹی 2دن میں فیصلہ کرے گی کہ کس ریڑھی بان کو کہاں کھڑا کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات کرنے والے دکان دار پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے ۔

اس سلسلے میں سستی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف راستہ کھلا ہوجائے گا بلکہ خریداری کے لئے آنے اور جانے والوں کے لئے بھی آسانی ہو گی۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع بھر میں دیہی اور بنیادی مرکز صحت پر تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی کارکردگی کو مزید بڑ ھائیں۔اسپتالوں کی صفائی اور حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔ڈیوٹی کے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے محکمہ صحت کی ماہانہ کارکردگی بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر منیجر پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹی منیجمنٹ کمپنی راجن پور عطا اللہ نے مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ

پنجاب بھر میں ضلع راجن پور 8ویں نمبر پر ہے۔مزید کوششوں سے انشاءاللہ پنجاب کے دوسرے بہترین اضلاع کے برابر لائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کارکردگی کو مزید بہتر کریں تو راجن پور پنجاب کے پہلے نمبر پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے جو بھی مسائل ہوں ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔


: راجن پور

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

تحصیل جامپور کی سماجی و مذہبی شخصیت وائس چئیرمین انجمن فدایان رسول صلی اللہ علیہ وسلم عاشق

رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر محمد سلیم اعوان ومحمد دلشاد قریشی وفات پاگئے

مرحومین کی سیاسی سماجی وعلاقائی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور نماز جنازہ مذ ہبی

روحانی شخصیت سجادہ نشین بڈھن شریف صاحبزادہ پیر خواجہ فیض المصطفیٰ شاہ جمالی نے پڑھایا جس

میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن

خان گورچانی ملک احسان عمران آرائیں سردار مرزا ایوب ناصر خان ایڈووکیٹ حاجی محمد اکرم قریشی

ملک عقیل آرائیں ملک کریم نواز آرائیں علامہ قاضی جمیل احمد نقشبندی مخدوم سید ندیم احمد شاہ،سید

اطہر شاہ بخاری جام احمد علی آرائیں ملک عابد حسین آرائیں محمد سلیم قریشی ایم شہباز خان گشکوری

سردار نذر خان رند ،سردار شیر جہان گشکوری عبدالغفار قریشی شاہ جہان کاکڑ صوفی محمد ابراہیم

نقشبندی علامہ قاری عابد حسین سلطانی عرفان حسین سیال محمد حفیظ اللہ قاری صدام حسین فریدی علامہ

ابوبکر عبداللہ حاجی طفیل انصاری شمشیر حیدر خان پروفیسر رفیق حسین حیدری سمیت تمام مکتب فکر کی

نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور مرحومین کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام کی خصوصی دعا

کی گئی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کے لیئے بالخصوص دعا کرائی گئی


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پور شریف پریس کلب کے عہدیداران کا انتخاب
صحافت ریاست کا اہم ستون بہتر صحافتی خدمات کی انجام دہی کے لیئے سال 2021 کے لیئے پریس کلب حاجی پور شریف کی نئی باڈی تشکیل دی گئی

جس میں چیئر مین الیکشن بورڈ سینئر صحافی حفیظ اللہ ارشد ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی انتخاب عمل میں لایا گیا جسمیں سرپرست اعلی ملک خلیل الرحمٰن واسنی صدر محمد شاہد عدیل مٹھا ،سینئر نائب صدر ملک حنیف بٹ،نائب صدر چوہدری محمود عالم دانش،

جنرل سیکٹری میاں محمد نواز شریف بلانی،سیکریٹری فنانس ملک محمد ارشد سولنگی،انفارمیشن سیکریٹری ملک فہیم من،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد سلیم گوری،

جوائنٹ سیکریٹری ملک محمد اسلم ٹوکہ اور ممبران مجلس عاملہ میں ملک طالب حسین مکول،زاہد حسین کھوسہ،ملک عامر ابراہیم مکول،ملک محمد وسیم مکول،فرید نواز سہو نیوز ایجنٹ شامل ہیں۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ تصور کیا جاتا ہے اور اس حوالےسے صحافتی امور کی بہتر طور پر انجام دہی میں کوئی کمی کوتاہی نہیں برداشت کیجائے گی،

کیونکہ یہ ایک معزز اور مقدس پیشہ ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا ہر نئے سال باقاعدہ الیکشن کروائے جائیں گے۔تاکہ ایک روایت قائم رہے۔

اور باقاعدہ تقریب حلف برداری کا بھی بہت جلد انعقاد کیاجائے گا جسمیں ضلع بھر کے سینئر صحافی اور بیوروکریٹ شرکت کریں گے۔

اور آخر میں ملک و ملت کی بھلائی اور ملک فہیم من کی دادی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت کی گئی۔

About The Author