دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نقیب اللہ قتل کیس :راؤ انوار کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج

چیف جسٹس سند ھ ہائی کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے

کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راو انوار کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کردی گئی

چیف جسٹس سند ھ ہائی کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کیا راو انوار کو حاضری سے استثنی دینا دوسروں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔

راو انوار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ حساس اداروں نے سابق ایس ایس پی کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ دی ہے۔

ان کے موکل کو سخت سیکیورٹی خدشات ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی درخواست مسترد کر کے،،ٹرائل کورٹ کو روزانہ بنیاد پر سماعت کی ہدایت دیتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ وہ درخواست واپس لے لیتےہیں

جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

ٹرائل کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد راو انوار نے سندھ ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

About The Author