دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں کلفٹن میں سڑک کی بندش،ایف سی حکام سے جواب طلب

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں کلفٹن میں سڑک کی بندش،ایف سی حکام سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن برج سے متصل سٹرک بند کرنے کے معاملے پر ایف سی حکام سے جواب طلب کرلیا۔۔۔

سندھ ہائی کورٹ میں فوکل پرسن آئی جی سندھ پیش ہوئے۔

انہوں نےبتایا کہ معلوم نہیں کس ادارے نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ

معلوم ہوا ہے کہ ایف سی کی جانب سے کوئی ہدایت ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہیں۔

درخواست گزاروں کا کوموقف ہےکہ کلفٹن برج سے متصل سفارت خانے کی سیکیورٹی کے نام پر سٹرک بند کردی گئی ہے۔

About The Author