دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں بائیس جنوری تک توسیع

چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو پیش کیا گیا

اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں بائیس جنوری تک توسیع کر دی گئی

نیب تفتیشی کے مطابق سابق وزیر دوبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیتے رہے مگر بینک اسٹیٹمنٹ فراہم نہیں

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی، چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو پیش کیا گیا

دوران سماعت نیب کے تفتشی افسر نے بتایا کہ خواجہ آصف نے طارق میر کمپنی کے ساتھ مل کر ایک کمپنی بنائی، جس کا ذریعہ نہیں بتایا،

طارق میر نے اکاون کروڑ سترہ لاکھ کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کروائے مگر پیسے کہاں سے آئے یہ نہیں بتایا گیا

خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل میں کہا کہ تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ میں نیب کے تفتیشی افسر چار بار خواجہ آصف سے ملے،

سیاسی کیس بنایا گیا، سارا ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں اور کیا اب نیب نے جان لینی ہے، عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی

سماعت کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیب کو حکومت کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی
خواجہ آصف، معاملہ عدالت میں ہے بات نہیں کروں گا
سردار ایاز صادق، نیب صرف اپوزیشن کیخلاف ہے، حکومتی ارکان کے کیس کیوں نہیں کھولے جاتے

لیگی رہنما سے اظہار یکجہتی اور ملاقات کیلئے سیالکوٹ سے بڑی تعداد میں لیگی کارکن احتساب عدالت پہنچے

About The Author