دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

کمیتیاں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں۔کارنر میٹنگز سے خظاب بھی کریں گی

پنجاب میں ہونے والےضمنی انتخابات کا معاملہ۔۔

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں سمیت دیگر اہم لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

کمیتیاں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں۔کارنر میٹنگز سے خظاب بھی کریں گی۔

کمیٹیاں حکومت کی جانب سے ممکنہ دھاندلی کے سدباب کی حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔

لیگی ذرائع کے مطابق لیگی لائرز ونگ پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی ھی بنائی جائے گی۔

لیگل کمیٹی لیگی امیدواروں کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

ذرایع کے مطابق الیکشن ڈے کے حوالے سے ووٹرز کو نکالنے اور پولنگ اسٹیشنز کے معاملات کو دیکھنے کے لیے لیگی خواتین ایم پی ایز اور ایم کارکنان کو خصوصی ٹاسک دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹیاں صمنی انتخابات کے حلقوں کے حوالے سے

روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو دیں گی۔

About The Author