نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

”زیارت مقدس مریم” کی تزہین آرائش کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے فوری طور پر مریم آباد چرچ میں فلٹر یشن پلانٹ لگانےکا بھی اعلان کیاگیا

گورنر پنجاب کی سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کا مسیحوں کیلئےتحفہ

مقد س ترین مقام ”زیارت مقدس مریم” کی تزہین آرائش کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا

زیارت مقدس مر یم پر سالانہ ایک اعشارئیہ دو ملین سے زائد مسیحی افراد مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے فوری طور پر مریم آباد چرچ میں فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیاگیا

ماسٹر پلان کے تحت مریم آباد میں سیاحوں کیلئے رہائشی کمرے ‘ ہوٹل اور دیگر سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہوگی

شیخوپورہ روڈ سے مریم آباد تک چھیاسٹھ ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سڑک کے کام کو بھی تیزکر نے کی ہدایت کی ہے

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مر یم آباد میں بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ اداروں سے بات کی جا رہی ہے

سیاحت کے فروغ سے سالانہ چار سے پانچ ارب ڈالرزحاصل کیے جاسکتے ہیں

اقلیتوں کے جان ومال’ مذہبی مقدس مقامات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے

قائد اعظم کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ دیا جاتا ہے

About The Author