دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پارسل سے چارکلووائٹ آئس برآمد

جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی پر کسٹمز نے پارسل سےچارکلو وائٹ آئس برآمد کرلی

کراچی میں پارسل سے چارکلووائٹ آئس برآمد،مالیت چارکروڑروپےسےزائد

جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی پر کسٹمز نے پارسل سےچارکلو وائٹ آئس برآمد کرلی۔

مسافروں کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے چار کلو وائٹ آئس برآمد کی گئی

جس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پارسل کراچی سے مرزا اسد نامی شخص نے بحرین کے لیے بک کرایا تھا۔

منشیات کو مہارت سے ڈرائی فروٹ کے ٹن میں چھپایا گیا تھا۔

ائرپورٹ ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ نے پارسل بک کرانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے اسمگل شدہ موبائل فون

کراچی میں سال دو ہزار بیس کے دوران بھی جرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں

سونا،شراب،گارمنٹس اور ممنوعہ الیکٹرونک کا سامان بر آمد کیاگیا۔

اسمگل شدہ سامان کی مالیت ایک کروڑ روپےسے زائد ہے۔

ممنوعہ سامان اسمگل کرنے کے الزام دو مسافروں کو گرفتار کر کے کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About The Author