دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس ،اہم پیش رفت

پولیس کے مطابق محمد علی کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی اس کا قاتل نکل آیا

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کےقتل کے واقعہ میں پولیس تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

پولیس کے مطابق محمد علی کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی اس کا قاتل نکل آیا۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد علی کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی اس کاقاتل ہے

ملزم پولیس کی زیر حراست محسن نامی نوجوان کا دوست ہے

محسن نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے طاہر فرار ہے اس لئے ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوگا

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کی لاش لاہور میں ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔

بھوگی وال باغبانپورہ کے رہائشی26 سالہ نوجوان محمد علی نے 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب شالیمار کے علاقے سے رائیڈ بک کی تھی

جس کے کچھ دیر بعد اہل خانہ سے رابطہ ہوا اور پھر موبائل فون بند ہوگیا، ورثاء نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا

تو چند گھنٹوں بعد لاش ساندہ کے علاقے سے ملی۔مقتول کے ورثا نے واقعے کو ڈکیتی پر قتل قرار دیا

اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ علی کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کیا، مقتول محمد علی 2 سالہ بچی کا باپ تھا۔

About The Author