دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ

تیز رفتاری کے باعث سپورٹس کار ٹرک میں جا لگی

لاہور میں کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ

تیز رفتاری کے باعث سپورٹس کار ٹرک میں جا لگی ،،، قومی کرکٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
پی ایس ایل سیزن سکس کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعد

کرکٹر شعیب ملک نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے نکلے ہی تھے کہ تیز رفتاری کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے باہر کھڑے ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی

شعیب ملک لال رنگ کی سپورٹس گاڑی پر سوار تھے

حادثے میں شعیب ملک محفوظ رہے اور وہ فوری طور پر گاڑی چھوڑ کر ہائی پرفارمنس سینٹر روانہ ہوگئے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شعیب ملک گاڑی تیز چلارہے تھے اور ان کی گاڑی ڈرفٹ ہوکر ٹرک کو لگی

، عینی شاہد کے مطابق،،،، "شعیب ملک کی گاڑی بہت تیز تھی ان سے کنٹرول نہیں ہوئی”

حادثے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ،،، قومی کرکٹر نے گاڑی کے مالکانhttps://dailyswail.com/2020/12/23/50910/

کو نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے

 متاثرہ شہری نے بتایا کہ۔ "شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ نقصان بھرے گیں ابھی تک وہ آئے نہیں ہے”

حادثے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،، قانونی کاروائی کے لئے گاڑی کو لفٹر کے ذریعے تھانہ لبرٹی منتقل کردیا گیا

About The Author