مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس، ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو ری ٹین کر لیا

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے لئے تمام فرنچائزز نے اپنے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔۔۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو ری ٹین کر لیا، ڈیوڈ

ویزے، حارث روف، بین ڈنگ، دلبر حسین اور سہیل اختر بھی قلندرز کا حصہ رہیں گے، قلندرز نے کرس لین،

عابد علی، سلمان بٹ، سلمان ارشاد، سمت پٹیل، عثمان شنواری کو ڈرافٹ کیلئے ریلیز کر دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان،

ایلکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسی خان اور ظفر گوہر کو ری ٹین کیا ہے،، ڈیل اسٹین، لیوک رونکی،

فل سالٹ، رومان رئیس اب یونائٹیڈ کا حصہ نہیں، کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر اور کولن انگرم کو ری ٹین کر لیا، عماد وسیم،

عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود اور ارشد اقبال بھی کنگز کا حصہ ہیں،، جبکہ کنگز نے محمو رضوان، افتخار احمد، عمر خان،

اسامہ میر، چیڈوک والٹن، کیمرون ڈلپورٹ اور کرس جورڈن کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی،

ریلی روسو، سہہل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز وینس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ری ٹین کیا، پشاور زلمی نے شعیب ملک، حیدر علی، کامران اکمل، لائیم لیونگ سٹون کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے،

اور ان فارم حسن علی کے علاوہ امام الحق، کارلوس بریتھ ویٹ، راحت علی، یاسر شاہ ، کیرن پولارڈ کو ریلیز کر دیا،

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین اور محمد نواز کو ری ٹین کیا، جبکہ احمد شہزاد، خرم منظور،

سہیل خان، جیسن رائے، کیموپال، فواد احمد کو ریلیز کیا ہے، سیزن سکس کی ڈرافٹنگ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہو گی ۔۔۔

%d bloggers like this: