دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا

اور شراب فروشوں سے شراب کی 100 بوتلیں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے۔

تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی ،بدنام زمانہ شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق

پولیس تھانہ سٹی نے کارواٸی کرتے ہوۓ دو کس شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار علی ملکانی نے کہا کہ شراب فروش سکندر ولد غلام مرتضی راجپوت قوم راجپوت سکنہ بلاک 25 سے 70 بوتل شراب اور

غلام مرتضی ولد غلام یسین قوم مہر سکنہ بھٹہ کالونی کو 30 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا ملزمان نے شراب کی بوتلوں کو گٹو اور کارٹن کے اندر چھپایا ہوا تھا

پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف خصوصی مشن کو جاری رکھتے ہوۓ بھر پور کارواٸیاں جاری ہیں

جبکہ سماج دشمن عناصر کا صفایا اور ان کا قلع قمع کرنا میرا عزم ہے۔

ترجمان پولیس


: ڈیرہ غازیخان۔
معاشرے کا ناسور منشیات فروش گرفتار 2 کلو ایک سو 50 گرام چرس برآمد۔

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ وہوا ابرار احمد معہ پولیس تھانہ وہوا نے منشیات فروش کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وہوا نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈاون جاری ہے

اسی طرح ایک کارواٸی میں سیف اللہ کلاچی کے قبضہ سے 2 کلو ایک سو 50 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے اور گرفتار کۓ گۓ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے گلی محلوں کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔

چونگی ڈمرہ میں باڑوں کی موجودگی پر کریک ڈاؤن اور

چوک چورہٹہ کے گراسی پلاٹ پرپھل اور سبزیوں کی بوریاں رکھنے پر سامان ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے شہر میں عمارتی مٹیریل روڈز کے میڈینز پر نظر آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ شعبہ کو کارروائی کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے سٹی پارک،مانکا کینال اور شہر کے اندرونی بلاکس کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران کمشنر کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئیے۔

عوام کے مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔علی الصبح شہر کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی جی،پی ایچ اے تنویر مرتضےٰ،سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ احسان الحق،

ایس ای انہار ظفر حسین،ایس ای بلڈنگز وقار احمد اور ایس ای ہائی ویز اظفر محمود سمیت دیگر شریک تھے۔اجلاس میں ضلع بالخصوص وہوا اور

تونسہ ڈویلپمنٹ پیکجز کا جائزہ لیا گیاکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ محکمے ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔منصوبوں میں محکموں کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار وہوا اور تونسہ پیکج کو خود دیکھ رہے ہیں۔

منصوبوں کی کوالٹی اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ نئے منصوبوں کا تخمینہ لگاتے وقت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے،

اراکین اسمبلی کی مشاورت سے مفاد عامہ کی نئی سکیمیں بنائی جائیں۔انہوں نے پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ

وہ پارکس کو جاذب نظر بنائیں. اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام،

کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،سسٹین ایبل پروگرام،ر ورل ایکسسی بیلٹی پروگرام، پنجاب میونسپل سروسز،

لوکل گورنمنٹ اور سپیشل ڈویلپمنٹ پیکجز کے تحت 39ارب 38کروڑ روپے کے 1641منصوبے شروع کیے گئے

جن میں سے 395مکمل کر لیے گئے ہیں مجموعی طو رپرتمام سکیموں کا 63فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیاگیاہے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ضلعی ادارہ ترقی صحت میں

بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور بچوں کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی گئی.

ڈپٹی کمشنرنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کو قومی جذبہ کے تحت کام کرنے کا پیغام دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے داخلی وخارجی مقامات کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے گا۔

مائیکروپلان کے تحت ضلع میں موجود ہر ٹارگٹ بچہ تک رسائی حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ

پولیو مہم میں علماء، مشائخ،امام مسجد، معززین علاقہ، سول سوسائٹی کا تعاون حاصل کیا جائے.

پولیو ٹیموں کی سکیورٹی سمیت مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی. ٹیمیں مہم کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں.

ڈی ایچ ڈی سی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر کامران،ڈاکٹراطہر سکھانی،کلیم اللہ طاہر اور دیگر موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

گیارہ جنوری سے باقاعدہ شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع میں موجود پانچ سال تک کے چھ لاکھ 97ہزار 578 بچوں کو کو پولیو کے قطرے

اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی مہم کیلئے 3400 کے قریب افراد ی قوت حصہ لے گی جس کیلئے 1755 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جن میں 1611موبائل، 97فکسڈ اور 47ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں. 338ایریا انچارج اور 82یو سی ایم اوز مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق

ڈی جی خان ڈویژن کے اضلاع ڈیرہ غازی خان ‘ راجن پور ‘ مظفر گڑھ اور لیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیج ڈرامہ کے اداکار،

رائٹرز اور ڈائریکٹرز کی رجسٹریشن میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کر دی گئی ہے. پہلے سے رجسٹریشن نہ کرانے والے خواہشمند ڈی جی خان آرٹس کونسل سے

رجوع کر سکتے ہیں


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ ا نٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کے داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے

بارہویں کلاس یعنی پارٹ سیکنڈ کے تمام
ریگولر و پرائیویٹ امیدواران آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں داخلہ فارمز مکمل کرتے/ بھیجتے وقت اپنا گیارہویں کلاس یعنی
3
پارٹ فسٹ کا رول نمبر لازمی لکھیں گے واضح رہے کہ 2020 میں کورونا کی وجہ سے گیارہویں کلاس کے سالانہ امتحان کا انعقاد نہیں ہوا تھا

مگر ان تمام اہل امیدواران کو جن کے داخلہ فارمز موصول ہوگئے تھے انکو رولنمبرز جاری کردئیے گئے تھے

ریگولر امیدواران کے رولنمبرز ان کے ادارہ جات کو جبکہ پرائیویٹ امیدواران کو آن لائن کردئیے گئے تھے

تاہم مذکورہ رولنمبرزز بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر بھی موجود ہیں

اگر کسی امیدوار کو بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کے رول نمبر کا علم نہ ہو تو وہ بورڈ ویب سائٹ پر ” ٹریس رول نمبرکے آپشن میں

جاکر اپنا گیارہویں کلاس کا رول نمبر کنفرم کر کے اپنے بارہویں کلاس کے سالانہ امتحان 2021 کے داخلہ فارم کو مکمل کرسکتے ہیں

ڈپٹی کنٹرولر نے مزید وضاحت کی کہ ایسے ری اپیئر ہونے والے امیدوار جن کو بورڈ کی طرف سے جاری کردہ

انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کارڈز پر بمطابق اہلیت آخری چانس سپلمنٹری 2020 دیا گیا تھا مگر کیونکہ سپلمنٹری 2020 کے امتحان کا انعقاد ہی نہیں ہوا لہذا ایسے

امیدواران کا آخری چانس انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 تصور ہوگا اور وہ اپنے داخلہ فارمز سالانہ امتحان 2021 کے لئے بھجوانے کے پابند ہوں گے

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کے لئے ریگولر و پرائیویٹ امیدواران سے سنگل فیس کے

ساتھ داخلہ فارمز کی وصولی جاری ہے جو 28 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں باغات کے فروغ کیلئے 90فیصد سبسڈی پر پودے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیاجارہا ہے

جس کے تحت کاشتکاروں سے 16جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں. سکروٹنی کے بعد پہلی لسٹ 18جنوری کو آویزاں کی جائے گی.

درخواست پر سماعت 25جنوری کو ہو گی زیادہ درخواستیں موصول ہونے پر اہل درخواستوں کی 27جنوری کو قرعہ اندازی کی جائے گی

او رپودوں کی فراہمی کا سلسلہ 30جنوری سے شروع کیاجائے گا. ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے بتایاکہ

تحصیل کوہ سلیمان میں نو ایکڑ تک کھجور، 35ایکڑ تک سٹریس اور 75ایکڑ تک زیتوں کے باغات لگانے کیلئے پودے فراہم کیے جائیں گے

جس کیلئے ایک سے ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی کے مالکان درخواست دینے کے اہل ہیں.

ایک کاشتکار تین سے پانچ ایکڑ تک ایک ہی قسم کے پودے حاصل کر سکے گا. پودوں کی فراہمی پر متعلقہ زمیندار باغ لگانے کا پابند ہو گا.

مانیٹرنگ اور پودوں کی دیکھ بھال کو چیک کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے. جانوروں کی طرف سے پودے کھائے جانے یا نقصان کی صورت میں

زمیندار نئے پودے باغ میں لگائے گا. باغ کاشت نہ کرنے کی صورت میں پودوں کی مکمل قیمت وصول کی جائے گی.

مزید معلومات کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوہ سلیمان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر زراعت کے دفاتر، فون نمبر 064-9260143,404پر رابطہ کیا جاسکتاہے.
4


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران

کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید پانچ دکانیں سیل کر دیں اور چار ہز ار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

انہوں نے المنظور فلور ملز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کوٹہ کے تحت آٹا کی تیاری، پیکنگ، ترسیل اور سیل پوائنٹس پر دستیابی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہاکہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے ساتھ کورونا ایس او پیز

کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات عظمت اسلام غلزئی صدر اور اعجازاحمد کلاچی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے


چیرمین الیکشن بورڈ ملک محمد افضل خان ایڈووکیٹ کے مطابق بار ایسوسی ایشن

ڈیرہ غازی خان کے سالانہ انتخابات میں عظمت اسلام خان غلزئی 466 ووٹ حاصل کرکے صدرمنتخب ہوگئے جبکہ انکے

مدمقابل محمد عارف خان گورمانی372 ووٹ لے سکے جبکہ اعجازاحمد خان کلاچی 497 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کے عہدہ پر مسز رقیہ رمضان

نے 522 ووٹ اور سیدوقاص احمدشاہ 427 ووٹ حاصل کرکے

جوائنٹ سیکرٹری جبکہ اسی طرح محترمہ گلناز اختر 628 ووٹ لیکر لابرئری سیکرٹری منتخب ہوگئیں

About The Author