دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان میں نوجوان نے شاہراہِ عام کو ریسنگ ٹریک بنایا

رات گئے بوسن روڈ پر گاڑیوں کی ریس کرائی گئی جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس پورے واقعے سے لاعلم نکلی

ملتان شہر میں رات گئے نوجوان کار ریس لگانے لگے ہیں گزشتہ رات بوسن روڈ پر نوجوان ریسرز کی کی ریس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی دھند میں نوجوانوں کی

جانب سے میٹرو روٹ کے ساتھ ریس لگائی گئی ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی جانب سے ریس کے لیے گاڑیوں کو موڈی فائڈ کروایا جاتا ہے 4 کلومیٹر طویل ٹریک

پر رات کی تاریکی میں 3 ریس منعقد ہوئیں جبکہ علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس واقعہ سے لا علم نکلی ۔تیز رفتار گاڑیاں نا صرف ڈرائیور کے لیے

بلکہ سڑک پر موجود دیگر ٹریفک کے لیے بھی خطرہ

ہیں


: ملتان

ملتان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

 11 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں 9 لاکھ سات ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

 محکمہ صحت کی تشکیل کردہ 2400 سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں

 پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ سات ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے

About The Author