دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ مچھ کے شہدا آہوں اور سسکیوں میں 7 روز بعد سپردخاک

نماز جنازہ میں وفاقی و صوبائی وزرا سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

،سانحہ مچھ میں جاں بحق 10 شہدا کو آہوں اور سسکیوں میں 7 روز بعد سپردخاک کردیا گیا

نماز جنازہ میں وفاقی و صوبائی وزرا سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

مچھ میں دہشتگردی کے واقعے میں گزشتہ اتوار کو شہید ہونے والے مزدوروں کی نما جنازہ ہزارہ ٹاون قبرستان میں ادا کی گئی

نماز جنازہ سید ہاشم موسوی نے پڑھائی جس میں وفاقی وزیر علی زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی

زلفی بخاری صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو عارف محمد حسنی سلیم کھوسہ سمیت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا
اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے

قبرستان کے چاروں اطراف کو پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کیے گئے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دوبارہ شہداء کے حوالگی کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں ہوئی ہیں

اب شہداء کے لواحقین کے مرضی کے مطابق شہداء کی تدفین کی گئی اگر لواحقین افغانستان میں تدفین کرنا چاہتے ہیں

تو تعاون کرینگے اسی موقعے پر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے علامہ راجہ ناصر عباس کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعظم کا بیان شرمناک ہے حکمرانوں سوچ سمجھ کربات کرنا چاہئے

About The Author