نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی سے چلنے والی پاکستان کی پہلی موٹر سائیکل تیار

اس ڈیزائن کو پاکستان میں پہلے کبھی نہیں متعارف کروایا گیا

میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے پشاور کے طالبعلم نے الیکٹرک انجینیرز کو پیچھے چھوڑ دیا

چوبیس سالہ نوجوان نے بجلی سے چلنے والی پاکستان کی پہلی ماحول دوست موٹر سائیکل بنا ڈالی

میرا نام محی الدین ہے ، میری عمر چوبیس سال ہے میں ایم بی بی ایس کا سٹوڈنٹ ہوں میرا

اسٹارٹ اپ ہے جسکا نام ہے ، ٹیلی پورٹ
یہ سو فیصد بجلی سے چلتی ہے آپ اسے تین گھنٹے چارج کرکے ستر سے سو کلو میٹر

بجلیسفر کرسکتے ہیں ، اس ڈیزائن کو پاکستان میں پہلے کبھی نہیں متعارف کروایا گیا

یہ انٹرنیشنل اسٹنڈرڈ کو دیکھ کر بنایا ہے ، اسکو بنانے کا مقاصد یہ تھا کہ ہم نئی پراڈکٹ لائیں پاور کے لحاظ سے دیکھیں

تو اسکی پاور تین ہزار واٹ ہے جو 150 سی سی کے برابر ہے

یہ تقریباً 1.7یونٹ میں بیٹری فل کرتی ہے کلو میٹر کے حساب سے0.3روپے میں ایک کلو میٹر ٹریول کرتی ہے

اس میں ایل سی ڈی ڈسپلے ہوگا جو بیٹری اور سپیڈ بتائے گا

اگر بائک پارک ہے اور کوئی لے جانا چاہتا ہے تو پچھلا ویل لاک ہوجائے گا

اور آلارم بجے گا،کروز کنٹرول ہے ، ری جبریٹیو بریکس ہیں ، یہ تین سو کلو گرام وزن کیری کرتی ہے

اس میں انجن نہیں ہے کوئی دھواں ، شور نہیں ہے

پیٹرول موبل آئل نہیں تو یہ ماحول دوست ہے

اس میں موٹر اور بیٹری کے سیل کے علاوہ سب پشاور کی لوکل مارکیٹ سے لیا گیا ہے

انشااللہ اس میں اور بہتری لاکر اسے کمر شلی لانچ کرینگے

About The Author