دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سائٹ ایریا کے کیمکل گودام میں آگ لگنے سے آٹھ افراد زخمی

چھ فائرٹینڈز اور اسنارکل آگ بجھانے کی کوششوںمیں مصروف ہیں

کراچی سائٹ ایریا کے کیمکل گودام میں آگ لگنے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

چھ فائرٹینڈز اور اسنارکل آگ بجھانے کی کوششوںمیں مصروف ہیں۔فیکٹری سے دھماکوں کی

آوازیں بھی آرہی ہیں۔
ایریا،ہارون آباد میں صبح سویرے کیمکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ شدت کو دیکھتے ہوئے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔

بعد میں پاک بحریہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق آٹھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے

جبکہ فیکٹر ی پر موجود دو افراد کو اسنارکل کی مدد سے اتار لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نزدیکی فیکٹریوں اور گوداموں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کے جوان بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد نے بتایا کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے۔

عمارت میں ڈبلیو ڈی فورٹی نامی کیمیکل بڑی مقدار میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں پیٹرول اور تھنر بھی ہے۔

فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سائٹ رشید احمد عباسی نے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مالکان اور انتظامیہ کو تلاش کررہے ہیں۔

ماہرین کے معائنہ کرنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔ ایم ڈی سائٹ بتاسکتے ہیں کہ لائسنس گودام کا جاری ہوا

یا فیکٹری کا۔ گودام انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے رابطہ کر کے صورتحال معلوم کی

About The Author