دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورمیں میاں بیوی کے دوہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین

پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے محلے دار شہباز حیدر کو حراست میں لیا

لاہور کے علاقے ملت پارک میں میاں بیوی کے دوہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین

ہمسایہ ہی قاتل نکلا، پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور رقم لوٹنے کے عوض دونوں کو ہتھوڑی کے وار کرکے قتل کردیا

ڈیڑھ ماہ قبل ملت پارک کے علاقے میں اسی سالہ محمد انور بٹ اور اس کے چھہتر سالہ بیوی نسیم کوثر کو ہتھوڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا

پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے محلے دار شہباز حیدر کو حراست میں لیا تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا،،ایس ایس پی عبدالغفار قیصرانی کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا

اس نے نشے کی غرض سے پیسے مانگے اور نہ دینے پر دونوں میاں بیوی کو ہتھوڑوں کے وار کرکے قتل کردیا

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم مقتولین کے سروں میں ہتھوڑیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ڈیڑھ دو گھنٹے گھر میں ہی موجود رہااور رقم لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا

، ایس ایس پی عبدالغفار قیصرانی
( عادی مجرم ہے شہباز اور اس نے نشے کی لت پوری کرنے کے لیے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیاگیا،، مجرم کی جانب سے اعتراف جرم بھی کیاجاچکاہے)

About The Author