دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جعلی رجسٹریشن اسکینڈل،محکمہ ایکسائز کی تحقیقاتی کمیٹی کی حتمی رپورٹ

محکمہ ایکسائز کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈائریکٹرز کیخلاف مقدمہ بے بنیاد قرار دے دیا۔

محکمہ ایکسائز اور اینٹی کرپشن نیلام گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن سکینڈؒل پر آمنے سامنے آ گئے،

محکمہ ایکسائز کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈائریکٹرز کیخلاف مقدمہ بے بنیاد قرار دے دیا۔۔

گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن اسکینڈل پر محکمہ ایکسائز کی تحقیقاتی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کی کاپی ہم نیوز نے حاصل کر لی،

رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے،

جس کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایکسائز کے گریڈ انیس کے پانچ ڈائریکٹرز کیخلاف مقدمہ جلد بازی میں درج کیا،

لاہور میں سالانہ اوسطا چھ لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں،

جن کے دستاویزات کی اسکیننگ ڈائریکٹرز کی ذمہ داری نہیں،

واضح رہے اینٹی کرپشن نے چار ہزار تین سو ستانوے گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن پر ایکسائز کے پانچ ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،

مقدمے میں رضوان اکرم شیروانی، سہیل ارشد، عمران اسلم،

رانا قمر الحسن اور محمد آصف سمیت دیگر نامزد ہیں، اینٹی کرپشن نے اسکینڈل میں خزانے کو تین سو ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے

About The Author