سال دو ہزار بیس،،، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ان ایکشن رہی
ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر بیس لاکھ کے قریب الیکٹرانک چالان کئے
شہری کہتے ہیں محفوظ سفر کیلئے قوانین کی پاسداری ضروری ہے
تین سو پینسٹھ دن اور انیس لاکھ چھیاسی ہزار چار سو چونسٹھ ای چالان، یعنی
دو ہزار بیس میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے یومیہ پانچ ہزار چار سو بیالیس چالان کئے
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نو لاکھ ننانوے ہزار تین سو اٹھانوے گاڑیوں اور نو لاکھ انچاس ہزار چار سو چھتیس موٹرسائیکل سواروں کو الیکٹرانک چالان کئے گئے
ای چالان کی مد میں انیس کروڑ ستائیس لاکھ انتالیس ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے
سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے کئی ایسی گاڑیاں اور رکشے بھی دھر لئے گئے
جن کے ذمہ ایک سو سے اوپر ای چالان تھے
نعمت علی، ای چالان سپروائزر، تمام لوگوں کو میسج کے زریعہ بھی اطلاع دی جا رہی ہے ویب سائیٹ پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے ٹریفک کی روانی کیلئے ضروری ہے ہر ایک قوانین پر عملدرآمد کرے
احمد، مراد، ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے
حادثات میں کمی بھی ٹریفک قوانین پر عملدرامد کرنے سے ممکن ہے
سیف سٹیز حکام کے مطابق شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی جانیں ۔محفوظ بنا سکتے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،