دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قیدی کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر رپورٹ آگئی

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق ملزم نے ویڈیو پیشی کے موقع پر بخشی خانہ میں بنائی

ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قیدی کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر رپورٹ آگئی

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق ملزم نے ویڈیو پیشی کے موقع پر بخشی خانہ میں بنائی۔۔۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کی

ویڈیوز ڈسٹرکٹ جیل کے بجائے ملتان کچہری میں ملزم کے رشتہ داروں نے پیشی پر صلح اور رہائی کے احکامات کے بعد بنائیں

ویڈیوز میں ملزم کو ہتھکڑی لگی دیکھی جا سکتی ہے

جو جیل کے اندر قیدیوں کو نہیں لگائی جاتی، ملزم کی بیرک کی مکمل تلاشی کے دوران بھی کوئی ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا

فیاض الحسن چوہان کے مطابق پولیس گارڈز بخشی خانہ کے خلاف قانونی کاروائی سے متعلق سی پی او ملتان کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے

ملزم بابر علی عرف مرغی کے خلاف قتل کے مقدمہ سمیت سات ایف آئی آرز درج تھیں۔۔۔

About The Author