نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہنگائی کے بے قابو جن نے اکبری منڈی لاہور کا رخ کر لیا

چینی پچاس کلو بوری تینتالیس سو سے بڑھ کر چوالیس سو اسی کی ہو گئی

مہنگائی کے بے قابو جن نے اکبری منڈی لاہور کا رخ کر لیا

چاول، چینی، گھی اور مصالحہ جات کے نرخ بڑھ گئے، تاجر بھی بڑھتی مہنگائی سے تنگ ہیں

لاہور کی معروف اکبری منڈی، جہاں دور دراز سے دکاندار اور شہری ہول سیل ریٹ پر اشیاء خریدنے پہنچتے ہیں،، یہا بھی منگائی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں

ایک ماہ کے دوران، اکبری منڈی میں چاول کی چالیس کلو کی بوری آٹھ سو روپے اضافے کے بعد اٹھاون سو تک جا پہنچی ہے

چینی پچاس کلو بوری تینتالیس سو سے بڑھ کر چوالیس سو اسی کی ہو گئی، گھی کی سولہ کلو

.کی پیٹی دو سو اڑتالیس روپے اضافہ سے انتالیس سو ساٹھ روپے میں مل رہی ہے

 عدنان احمد، عدیل احمد، یہاں تو اب روزانہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں اب ہر چیز مہنگی ہے گھ چینی مصالحے سب مہنگے ہیں

مصالحہ جات میں سفید زیرہ چار سو اسی سے بڑھ کر پانچ سو چالییس روپے کلو ہو گیا

الائچی چار ہزار آٹھ سے سے پانچ ہزار چار سو، کالی مرچ چھ سو سے سات سو اسی اور لال مرچ پانچ سو سے بڑھ کر آٹھ سو روپے کلو ہو چکی ہے

عرفان علی، تاجر، اکبری منڈی، ہر روز کمپنیاں ریٹ بڑھا رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہم بھی مہنگائی سے پریشان ہیں

خریدار اور تاجر کہتے ہیں مہنگائی کا شور چاروں جانب برپا ہے مگر شاید متعلقہ اداروں اور حکام کو سنائی نہیں دیتا

About The Author