دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ شہر کے وسط میں تعمیر ہونے والے والے جدید جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔

تعمیراتی کام کی پیشرفت،فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے افسران سے بریفنگ لی. کمشنر نے کہا کہ کہ جنرل بس سٹینڈ کے منصوبے پر تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے

خرچ کئے جارہے ہیں منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک مسائل حل ہونے کے ساتھ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

منصوبہ میں سکیورٹی کے لیے پولیس چیک پوسٹ، عبادت کے لیے مسجد کے علاوہ انتظار گاہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ اب تک جاری کیے گئے پچپن لاکھ روپے کے فنڈزخرچ کر دیے گئے ہیں مزید فنڈز آن لائن ہونے کا انتظار ہے۔

پہلے فیز میں مین بلڈنگ، دکانیں، پولیس چیک پوسٹ اور دیگر عمارتوں پر کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، ایکسئین بلڈنگز محمد افتخار اور دیگر افسران موجود

تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے” شہرخاموشاں ” کی تکمیل کیلئے حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

موضع کوٹلہ سکھانی میں 119 کنال پر قبرستان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔منصوبہ پر 19 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

اور جون تک تکمیل کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ منصوبہ کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

ایکسیئن بلڈنگز محمد افتخار نے بریفنگ دی. کمشنرنے کہا کہ شہر خاموشاں میں نجی رقبہ کی حد براری،

منصوبہ کی چار دیواری اور دیگر رکاوٹیں دور کرائی جائیں۔قبرستان میں جنازہ گاہ،بیت الخلاء،وضو خانہ،پارکنگ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ منصوبہ کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم 11جنوری سے شروع ہو گی جس میں ضلع ڈیرہ غازیخا ن میں موجود پانچ سال تک کے تقریبا سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے

پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے. 3400سے زائد افرادی قوت مہم میں حصہ لے گی. ٹیموں کی تربیت اور مائیکرو پلان مکمل کر لیاگیاہے.

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی. اجلا س میں علماء، غیر سرکاری تنظیموں اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دی جائے. فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.

سزا و جزا کے ساتھ مانیٹرنگ کے ہر طریقہ کار کو بروئے کار لایا جائے گا. مائیکرو پلان کے تحت ٹیمیں فنگر اور ڈور مارکنگ کے ساتھ ضروری ریکارڈ مرتب کریں.

مہم کے دوران ہر شام کو جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ مائیکرو پلان کے تحت تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

موسم سرما کی وجہ سے ضلع میں پہاڑوں سے اکثریتی آبادی منتقل ہو جاتی ہے. اس لیے روزانہ کا ٹارگٹ شیڈول کے ساتھ کوریج رپورٹ بھی مرتب کی جائے گی. پولیو ٹیموں کی سکیورٹی،

داخلی و خارجی مقامات پر گاڑیوں کو روکنے اورقطرے پلانے کیلئے پولیس اوردیگر محکموں کا تعاون درکار ہو گا.

اجلاس میں متعلقہ امو رکا جائزہ لینے کے ساتھ ہدایات جاری کی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کے تعمیراتی منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف، محمد اسد چانڈیہ سمیت مدنی مسجد کی مجلس شوری کے اراکین موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے ضروری رقبہ درکار ہو گا

جس کیلئے علماء اور مسجد کمیٹی کی انتظامیہ تعاون کرے. اجلاس میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی سیوریج لائن کی تنصیب اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ویکسین کا ضیاع روکنے اور بہتر استعمال کیلئے ڈسٹرکٹ ویکسین منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے کنوینر،

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈی ایچ او پریونٹو سروسز کمیٹی کے اراکین میں شامل ہو ں گے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر اینٹوں کے بھٹے

منتقل کرنے اور مالکان کو قرضہ کے حصول کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے

کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہو ں گے. اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات، بنک آف پنجاب کے منیجر،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر اور جنرل سیکرٹری برکس ایسوسی ایشن رانا گل سرور شامل ہوں گے.

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی بھٹوں کی رجسٹریشن سمیت دیگر امو رکو مانیٹر کرے گی. کمیٹی قرضہ کے حصول کیلئے بھٹوں کا موقع پر معائنہ سمیت دیگر اقدامات کرے گی.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو دو سال کیلئے یکمشت دس لاکھ


روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے.

ڈیرہ غازی خان میں سانحہ مچھ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری —

دھرنے میں وکلاء تنظیموں – مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بھی شرکت

سانحہ مچھ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کا ڈیرہ غازی خان کے کہچری روڈ پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری –احتجاجی دھر نے میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت جبکہ دھرنے کے شرکاء سے

اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء تنظیموں کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے دہشتگردی کے المناک واقعہ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت مخالف نعرے لگائے

جبکہ سانحہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور ہزارہ برادری کو تحفظ دینے کا ،مطالبہ کیا

About The Author