سابق صدرآصف علی زرداری کےکزن قتل،متقول حسن علی آفندی کے پوتے تھے
کراچی میں مزار قائد کے سامنے زین حسن آفندی کے گھر میں صبح 4 بجے کے قریب 5 مسلح ڈاکوداخل ہوئے۔
انہوں نے ملازمین کو رسی سے باندھ دیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان دروازہ توڑ کر زین آفندی کے بیڈروم میں داخل ہوئے
اور مزاحمت پر گولی ما ر کر ان کی جان لے لی۔ واردات کے وقت گھر میں زین آفندی کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔
ڈاکووں نے مجموعی طور پر چھ گولیاں فائر کی۔زین آفندی سابق صدر آصف زرداری کے کزن تھے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مقتول کے گھر پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی ۔سابق سی پی ایل سی چیف جمیل یوسف بھی تعزیت کے لئے آئے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعہ ڈکیتی کا ہے ۔ رات کو ایسی گاڑیوں کی چیکنگ ہونی چاہیے
جس میں ایک سے زیادہ افراد سوار ہوں۔ رات کے وقت چیکنگ ہونی چاہئے ایک سرچنگ ہو جس گاڑی میں ایک سے زیادہ لوگ ہوں اُسے سرچ کیا جائے۔
مجھے یاد ہے میرے زمانے میں بہت اسنیپ چیکنگ ہوتی تھی۔۔۔
ملزمان گھر سے طلائی زیورات اور دو موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔
زین حسن آفندی دادو کے زمین دار ہونے کے علاوہ آئی ٹی اور فوڈ کمپنی کے مالک بھی تھے۔ انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،