دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نرخ بڑھنے سے بجلی چوری بڑھ گئی

بجلی چوری میں ملوث لیسکو ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

نرخ بڑھنے سے بجلی چوری بڑھ گئی

لیسکو نے چھ ماہ کے دوران ہزاروں افراد کو بجلی چوری کرتے پکڑا

بجلی چوری میں ملوث لیسکو ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔
لیسکو سرویلینس ٹیموں نے رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ہزاروں بجلی میٹر چیک کئے

بجلی چوری پر سات ہزار تینتالیس صارفین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ آٹھ سو انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا

شعبہ سرولینس نے انیس لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو اسی یونٹس کے ڈیٹیکشن بلز بھجوائے

سی ای او لیسکو کے مطابق بجلی چوری میں لیسکو ملازمین بھی ملوث نکلے

میٹر ریڈرز، لائن سپرنٹنڈنٹس اور لائن مین پر مشتمل پانچ ملازمین نوکری سے فارغ جبکہ دو کی ترقی روک لی گئی

سب سے زیادہ بجلی چوری شاد باغ، بند روڈ ، راوی روڈ کے علاقوں پر مشتمل ناردرن سرکل میں ہوئی

ان علاقوں میں دو ہزار چھیاسٹھ مقدمات درج ہوئے، ایک سو اڑسٹھ افراد گرفتار ہوئے،

دوسرے نمبر پر اچھرہ ، مزنگ ، چوہنگ ، جیا بگا کے علاقوں میں بجلی چوری کے واقعات رپورٹ ہوئے۔۔

About The Author