گزشتہ سال لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
سیف سٹیز اتھارٹی نے 2020 میں 19 لاکھ 86 ہزار شہریوں کو ای چالان جاری کیے
جبکہ 24 ہزار سے زائد ای چالان نادہندگان کے خلاف ٹریفک پولیس مدد سے کارروائیاں کیں۔
شہریوں کو بار بار ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے باوجود لاہوریوں نے اپنی روش نہیں بدلی،
شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کے لئے کیمروں کی تنصیب کے باوجود روزانہ ساڑھے 5 ہزار
گاڑیاں و موٹر سائیکلوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کیے گئے۔ ڈرائیوروں کو سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک سال میں 19 لاکھ 86 ہزار464 الیکٹرانک
چالان جاری کیے، گاڑیوں کے 9 لاکھ 99 ہزار398 جبکہ موٹرسائیکل و رکشوں کے 9 لاکھ 49 ہزار 436 چالان ہوئے جبکہ کمرشل گاڑیوں کے 37 ہزار630 الیکٹرانک چالان بھیجے گئے
ای چالان جرمانے کی مد میں 19 کروڑ 27 لاکھ 39 ہزار 400 روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے، گاڑی مالکان نے 15 کروڑ 97لاکھ 92 ہزار 700 روپے جرمانہ ادا کیا
اور موٹرسائیکل و رکشہ مالکان نے 2 کروڑ 63 لاکھ 91 ہزار 200 روپے جرمانہ ادا کیا
اسی طرح کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے 65 لاکھ 55 ہزار 500 روپے چالان کی مد میں جمع کروائے۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق اتھارٹی نے 24 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیں
شہریوں کی سہولت کیلئے ای چالان آن لائن ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے
شہری ای پے ایپلیکیشن سے گھر بیٹھے ای چالان جرمانہ ادا کر سکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،