دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ قبیلے کا کوئٹہ میں دھرنا چوتھے روز میں داخل

حکومتی مذاکرتی ٹیم کی دھرنا ختم کروانے کی ایک اور کوشش بھی ناکام ہو گئی

سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ قبیلے کا کوئٹہ میں دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔

حکومتی مذاکرتی ٹیم کی دھرنا ختم کروانے کی ایک اور کوشش بھی ناکام ہو گئی ۔ متاثرین نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرعلی زیدی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور زلفی بخاری کی سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی۔۔

 حکومتی وفد نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کئے  وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا پاکستان کو غیرمستحکم کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،

پاکستان کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے ۔ یقین دلاتا ہوں وزیراعظم لواحقین سے ملاقات کے لیے ضرورآئیں گے،

https://dailyswail.com/2020/06/27/36528/لواحقین سے درخواست ہے کہ شہدا کی تدفین کردیں.

مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ قبیلہ سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔

پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر دھرنے کا آج چوتھا روز ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کوئٹہ آئیں پھر مذاکرات ہوں گے۔

 گزشتہ رات وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ہزارہ برادری کے پاس پہنچے تھے لیکن وہ مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ نہ کرسکے۔

About The Author