دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح بہاری کالونی،سٹی پارک اور مانکا کینال سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے کہا کہ شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کے معاملات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا افسران فیلڈ میں نکلیں اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں۔ فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ شہر کے ہر کونے،گلی محلوں کاتفصیلی معائنے کاسلسلہ جاریں)
1



ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ ضلع میں غیر قانونی پٹرول پمپس، آئل ایجنسیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کیا جائے.

پٹرول پمپس کی منظوری کے حوالے سے کیسز کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے. انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے. اجلاس میں کیسز اور درخواستوں کا جائزہ لیاگیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس

او رآئل ایجنسیوں سے خوفناک حادثات کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچتا ہے. سرکاری فرائض کی انجام دہی میں ذاتی دلچسپی لی جائے.
( 5جنوری 2021ء


ڈیرہ غازیخان ( ):

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چوٹی زیریں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا. سامان ضبط کرنے کے ساتھ پختہ تجاوزات مسمار کر دیں. پولیس کی بھاری نفری اور دیگر سکواڈ ہمراہ تھا.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ آئندہ خلاف ورزی پر مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی. اسسٹنٹ کمشنر نے چوٹی شہر کے مرکزی بازار سے تجاوزات کا صفایا کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات مافیا

کو وارننگ دی کہ فوری طور پر تجاوزات ختم کردیں اور سڑک پر کوئی ریڑھی اور دکانوں کے سامنے تجاوزات نظر نہیں آنے چاہئیں.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے محب لسکانی میں متنازعہ جگہ کا معائنہ کیا. ریونیو ریکارڈ او رموقع کو دیکھتے ہو ئے فریقین کی
2
سماعت کی. اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل میں اینٹوں کے بھٹوں کا بھی معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر دو مالکان کے خلاف کارروائی کی.


ڈیرہ غازیخان (

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوث نے میرج ہالز مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال

، ایس او پیز اور کارروائیوں کے حوالے سے آگاہی دی.اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ میرج ہال مالکان قانون پر عملدرآمد کریں. خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے کہاکہ حکومت

پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے ساتھ جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی کی جائے

. انہوں نے کہاکہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی موجودہ لہر میں احتیاط برتی جائے.
(فوٹو ای میل سے لے لیں)
ھینڈ آوٹ نمبر 30/ مورخہ 5جنوری 2021ء



ڈیرہ غازیخان

صحت مند ماں صحت مند معاشرے کی اساس ہوتی ہے علمائے کرام آبادی کو کنٹرول کرنے میں

اپنا مثبت کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرہمامہدی لغاری نے ضلعی سطح پر منعقدعلماء کی ٹریننگ سے

خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ماں اور بچے کی صحت اور ایک
بچے کی پیدائش سے دوسرے بچے کی پیدائش کے درمیان وقفہ کے حوالہ سے علمائے کرام کو

معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے ضلعی سطح پر علماء کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، قاری جمال عبدالناصر، ڈاکٹر امبر، ڈاکٹر صائمہ آفاق کھوسہ،

مس حمیرا بلال،مس آمنہ کے علاوہ ضلع بھر سے علماء نے شرکت کی.ہما مہدی لغاری نے کہا کہ آپ لوگوں کو بخوبی علم ہے کہ ماں اور بچے کی اچھی صحت اس وقت ہی ممکن ہوسکتی ہے جب ایک بچے کی پیدائش سے دوسرے بچے کی پیدائش کے درمیان مناسب

وقفہ ہو اس حوالے سے علمائے کرام یونین سطح پر کمیونٹی کے ہر فرد کو شرعی نقطہ نظر سے آگاہی فراہم کریں محکمہ کے فیلڈ ورکرز آپ کے ساتھ مل کر

لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی دینے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ معاشرے میں علماء آبادی پر قابو پانے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع ڈیر ہ غازیخان کے چار اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے چالیس کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے

اور اراکین قومی اسمبلی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، خواجہ شیراز محمود، سردار امجد فاروق کھوسہ اور سردار محمد خان لغاری کے حلقوں میں 25نئے منصوبوں کی

منظوری بھی دے دی گئی ہے. منصوبوں کی منظوری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ

ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کے حلقہ میں چار، خواجہ شیراز محمود کی تین، سردار امجد فاروق کھوسہ کی

پانچ اور سردار محمد خان لغاری کے حلقہ میں سڑکوں، سیوریج، ٹف ٹائلز، نالی سولنگ کے منصوبوں کی منظوری دی. چاروں اراکین اسمبلی کے حلقوں میں بیس کروڑ روپے سے آٹھ روڈز اور بیس کروڑ روپے سے نالی سولنگ، ڈرینج، ٹف ٹائلز کے 17نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاکہ

ترقیاتی منصوبوں کے بروقت آغاز کے ساتھ مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کیلئے متعلقہ محکمے وقت ضائع کیے بغیر کام شروع کر دیں مٹیریل کے معیار پر ہرگز

سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے متعلقہ ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا جائے. انہوں نے کہاکہ وہ ان منصوبوں کی خصوصی مانیٹرنگ کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگانے کے ساتھ خود بھی وزٹ کریں گے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شام کا کھانا ٹیچنگ ہسپتال کے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھایا. انہوں نے کھانے کا

معیار چیک کرنے کے ساتھ صفائی اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پناہ گاہو ں میں سہولیات

اور کھانے کے معیار پر خصوصی نظر رکھی جائے گی متعلقہ محکمے سنجیدگی سے کام کریں.

موسم کیمطابق بستر اور دیگر انتظامات کا خیال رکھا جائے. ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم افراد سے خصوصی ملاقات بھی کی

اور سہولیات کے ساتھ عملہ کے رویہ کے بارے میں استفسار کیا. اس موقع پر بتایاگیاکہ

ٹیچنگ ہسپتال کے پناہ گاہ میں سو سے زائد بستر لگائے گئے ہیں جہاں مردوخواتین کے قیام کیلئے الگ انتظام کیاگیا ہےیں)

About The Author