کراچی میں سوالیہ نشان بنے والا رواں سال کا پہلا پولیس مقابلہ
کراچی میں ایک اور مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ سائٹ کے علاقےمیں اتوار کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک سلطان نذیر کے لواحقین نےسائٹ اے تھانے کے باہراحتجاج کیا۔
مظاہرین کاکہنا تھاکہ پولیس کی جانب سےسلطان سےمسروقہ موٹرسائیکل کادعویٰ کیاگیاتھا ۔جبکہ سلطان نذیرآن لائن بائیک سروس پرسفر کرتا تھا،
موٹرسائیکل چلانانہیں جانتاتھا۔واقعے کےروز بھی اسی سروس سےرشتے دارکےگھرجارہاتھا۔ پولیس تحقیقات میں آن لائن ریکارڈ بھی چیک کرسکتی ہے۔
لواحقین نے ایس ایس پی کیماڑی تحقیقاتی کمیٹی پرعدم اعتمادکااظہارکردیا اُن کاکہنا ہےکہ تحقیقاتی کمیٹی میں ہمارے عمائدین کوبھی شامل کیاجائے۔
واقعہ کا مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت کزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل شبیراحمداورجہانگیرکو نامزدکیاگیاہے ۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،