نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اب ہم اپ کوپشاور کے سب سے بوڑھے درخت کے بارے میں بتائیں گے

علاقے میں اس قد آوردرخت سے متعلق مختلف کہانیاں وابستہ ہیں۔۔ لیکن حقیقت کیا ہے

اب ہم اپ کوپشاور کے سب سے بوڑھے درخت کے بارے میں بتائیں گے

جس کے دامن میں تاریخ کی کئی داستانیں چھپی ہوئی ہیں،اور اب تک گردش زمانہ کا مقابلہ کر رہا ہے۔۔

گھنی شاخیں اور بوسیدہ جڑیں ۔۔ برگد کا یہ قدیم ترین درخت پشاور کے نواحی علاقے چواگجر میں موجود ہے جس کی تاریخ صدیوں پرانی بتائی جاتی ہے۔ ۔۔

علاقے میں اس قد آوردرخت سے متعلق مختلف کہانیاں وابستہ ہیں۔۔ لیکن حقیقت کیا ہے کسی کو معلوم نہیں۔

 شہری غلام بشیر
(میری عمر پینسٹھ سال ہے بڑوں نے بتایا ہے کہ یہ انکی پیدائش سے بھی پرانا ہے تقریباً دوہزار سال پرانا ہے ماضی میں کئی حملہ آور بھی اسی راستے سے گزرے ہیں)

یہ سایہ دار درخت تقریبا دوکنال کےرقبے پر پھیلا ہوا ہے۔۔ جس کی دیکھ بھال کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں ،اور اکثر لوگ شاخیں کاٹ کر لے جاتے ہیں۔

 مکین مطہرخان
(یہ درخت ہمارے گاؤں کی پہچان ہے اس کی حفاظت ہونی چاہئے اس کی دیکھ بھال اگر ہوجائے تو لوگ بھی اس کو دیکھنے یہاں آئیں گے )

بعض مقامی بزرگوں کے مطابق اس درخت پر جنات کا بسیرا ہے لیکن کچھ اس کو محض افسانہ سمجھتے ہیں

About The Author