کراچی پولیس میں ایک تھانیدار ایسا بھی ہے جو اسلحہ چلانے کے ساتھ مارشل آرٹ کا بھی ماہر ہے۔۔۔۔
کراٹوں کا ماہر افسر اب تک کئی مجرموں کو اپنی منفرد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر گرفتارمیں لاچکاہے
محض دس سیکنڈز کے دوران تین ہڈیا ں توڑدینے کی صلاحیت رکھنے والے والے کراچی
پولیس کے ایس ایچ او روشن کھراراجو دیتے ہیں جرائم پیشہ عناصرکو جواب کرارا۔۔۔
دبنگ ایس ایچ او نہ صرف مارشل آرٹ اور جوڈ وکراٹے کے ماہر ہیں
بلکہ نن چکو بھی ایسے چلاتے ہیں کہ بروسلی کی یاد آجائے۔۔۔
ایس ایچ او روشن کھرارا اسلحہ چلانے کے ساتھ باکسنگ اور کک باکسنگ کےگر بھی
گرجانتے ہیں اور اب تک کئی ملزموں کو دو دوہاتھ کرنے کے بعد سلاخوں کےپیچھےپہچانےمیں کرداراداکرچکےہیں۔۔۔
با صلاحیت پولیس افسر جسمانی اعتبار سے چاق و چوبند ہونے کے ساتھ عوام دوست بھی ہیں، گشت پر نکلتے ہیں
تو شہریوں کو لٹیروں سے بچنے کی تدابیر بھی بتاتے ہیں۔
پچیس برس سے پولیس کی وردی پہن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کے
ساتھ ساتھ انسپکٹر روشن کھرارا مارشل آرٹ اور جوڈو کراٹوں کے کئی مقابلے بھی
اپنے نام کرچکے ہیں،جلد ہی نوجوان لڑکے لڑکیوں کو سلیف ڈیفنس کی مفت تربیت فراہم کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،