دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سب سے بڑے کاروباری ادارے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری سے دس سال کا آمدن اور

خرچ کاریکارڈ طلب کر لیاگیاہے.قانون کے مطابق آڈٹ کرایا جائے گا. رجسٹریشن اور متعلقہ قانون کے تحت کوئی بھی ادارہ دو فیصد آمدن متعلقہ علاقہ کی فلاح و بہبود پر

خرچ کرنے کا پابند ہوتا ہے تاہم ڈی جی سیمنٹ فیکٹری نے علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے مناسب اقدامات نہیں کیے.

انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ اور افسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اور دیگر موجود تھے. وزیر مملکت نے کہاکہ

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے صنعتی اداروں کے فاضل مواد، ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر معاملات پر بھی نظر رکھی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے فزیبلٹی سٹڈی طلب کر لی گئی ہے اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے کہا گیا ہے کہ

وہ سرکاری ادارے کی نشاندہی سمیت دیگر اقدامات کریں. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ماحولیات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پرانی ٹیکنالوجی کے حامل اینٹوں کے بھٹوں کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان ریڈ زون میں آگیا تھا

حکومت کی ہدایت کے مطابق اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقلی کیلئے مہلت دی گئی تھی

ڈویژن میں پچاس فیصد کے قریب بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیاگیاہے تاہم سو فیصد اہداف کے حصول کیلئے بھٹہ مالکان کو حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا.

پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں سے نکلنے والے دھواں سے ماحولیاتی آلودگی کے

ساتھ سموگ کا باعث بنتے ہیں انسانی صحت سب سے زیادہ اہم ہے. صاف ستھرے ماحول کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ ضلع میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے

اب پابندی پر عملدرآمد کیلئے دکانداروں پر سختی کرنا ہو گی.

انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی،

سیوریج کی بندش اوردیگر نقصان سے بچنے کیلئے پلاسٹک کی بجائے کاغذ اور کپڑے کے تھیلے استعمال کریں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ صدیق آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے

سیوریج، صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. متعلقہ افسران نے بریفنگ دی. کمشنر نے صدیق آباد ڈسپوزل کے معائنہ کے دوران آبادی کے سیوریج مسائل کے حل کیلئے

متعلقہ محکموں سے سفارشات طلب کیں.

انہوں نے صدیق آباد کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے

اہل علاقہ سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کرنے کے ساتھ حل کیلئے تجاویز بھی سنیں. کمشنرنے بلاک ڈبلیو،

ایکس اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے، سیوریج مسائل، صفائی اور دیگر معاملات پر متعلقہ افسران کو موقع پر بلایا.

سیوریج لائن کی تبدیلی، مین ہولز کی تعمیر او ردیگر اقدامات کے بارے میں احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا.

انہوں نے ضلع کونسل میں آنے والے لوگو ں سے ملاقات کی مسائل دریافت کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی.

انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل علاقہ کی تعمیر و ترقی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کردارادا کرے.

ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مدت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

انہوں نے ضلع کونسل آفس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے عمارتوں کے نقشے، ٹاون پلاننگ،

تجاوزات اور دیگر سرکاری امور کے بارے میں متعلقہ افسران سے بریفنگ لی.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی پٹرول پمپس سربمہر، عمارتیں منہدم کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے.

اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، سول ڈیفنس آفیسر اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی پٹرول پمپس، آئل ایجنسیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی.

انہوں نے کہاکہ ضلع میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں، پٹرول پمپس کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پٹرول پمپس کی

این اوسی کیلئے فراہم درخواستوں کا جائزہ لے کر کیس نمٹائے جائیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 234اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل کر دیاگیاہے. 82بھٹوں کا تعمیراتی کام جاری ہے.

رہ جانے والے 412اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے نوٹسز دینے کے ساتھ ٹائم لائن دے دی گئی ہے.

یہ بات کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی. وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محکمہ تحفظ ماحولیات اور دیگر افسران موجود تھے.

اجلاس میں بتایاگیا کہ حکومت پنجاب نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے مالکان کو خصوصی امداد دینے کا بھی فیصلہ کیاہے

جس کے تحت آسان شرائط پر دس لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے

زگ زیگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے اینٹوں کا معیار بہترہونے کے ساتھ کم وقت اور کم خرچ میں زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے گی.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مجموعی طو رپر 718اینٹو ں کے بھٹے رپورٹ کیے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پہاڑوں کے میدان میں غریب اور مستحق افراد کیلئے لنگر خانہ قائم کردیا گیا۔

کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے
بارتھی میں لنگر خانہ کا باقاعدہ افتتاح کیا

اور مستحقین کے ساتھ بیٹھ کھانا کھاکر اس کا معیارچیک کیا

قبائلی علاقہ میں بھی غریب او رمستحق افراد کو عزت و تکریم کے ساتھ کھانا دیاجائے گا.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق بخاری اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے افسران کے ہمراہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا معائنہ بھی کیا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کروڑوں روپے کی لاگت سے

بننے والے تحصیل سطح کے ہسپتال بارتھی،ریسٹ ہاؤس، روڈز، ٹورسٹ ریزارٹ،زیرو پوائنٹ، بارتھی پل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

افسران نے کمشنر ڈیرہ غازی ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ترقیاتی منصوبوں بارے میں بریف کیا۔ کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے میٹریل کو چیک کیا

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے اچانک نادرا سنٹر،اراضی ریکارڈ سنٹر اور آر ایچ سی بارتھی کا دورہ کیا

اور مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے سہولیات بارے استفسار کیا۔ کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ

مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کرتے ہوئے صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

سکینڈری او رانٹر میڈیٹ لیول برائے اکیڈمک سیشن 2020-21 کیلئے کوویڈ 19کی وجہ سے طلبہ کو دستیاب وقت میں پڑھانے کیلئے تمام لازمی اور اختیاری

مضامین کا ایکسلریٹڈ لرننگ
پروگرام / کنڈینسڈسلیبس کی منظوری دے دی گئی ہے اور نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کلاسز و گریڈز کے مطابق
5
پنجاب بک بورڈ کی ویب سائیٹ pctb.punjab.gov.pk اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کی

ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر مکمل تفصیل اور وضاحت کے ساتھ دستیاب ہے مزیدمعلومات کیلئے بورڈ کی انکوائری / اکیڈمک برانچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے. ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے مزید بتایا کہ

مئی 2021کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2021 کیلئے داخلہ فارمز آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں سنگل فیس کے ساتھ

چار جنوری سے اٹھائیس جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں اس مقصد کیلئے داخلہ فارمز کی تمام کیٹگریز بورڈ ویب سائٹ پ

تمام ضروری ہدایات و رہنمائی کے ساتھ اپ لوڈ کر دی گئی ہیں علاوہ ازیں فیس ٹیرف بھی ویب سائٹ پر موجود ہے


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور میں مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر اور

دکانداروں کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا. انہوں نے سیل پوائنٹ پر آٹا کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایف سی کو صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی.

اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل بھر کے دکانداروں کو متنبہہ کرتے ہوئے تین جنوری تک سڑک اور فٹ پاتھ خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے

مہلت ختم ہونے کے بعد تجاوزات میں آنے والا سامان ضبط، کاروباری مراکز سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ملک محمد کلیم کوریہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیاگیاہے اور انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے وہ اس سے قبل تونسہ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے.

About The Author