دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ڈیرہ غازیخان۔
چیک پوسٹ غازیگھاٹ کی کاروائی، چرس سمگلرز سگے بھائی گرفتار۔72 کلو چرس برآمد مقدمہ درج۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں برآمد

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ غازی

گھاٹ محمد ذیشان SI معہ پولیس تھانہ دراہمہ چیکنگ کے سلسلے میں پل غازیگھاٹ موجود تھے کہ ایک ٹرک نمبری NAC-755 کو چیک کیا

تو چرس سمگلرز جو کہ دونوں سگے بھائی ہیں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر سمگلنگ کی غرض سے لیکر جا رہے تھے

جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسمی گل داد ولد عقل شاہ سکنہ سنجاوی ضلع زیارت اور اس کا بھائی سخی جان ولد عقل شاہ سکنہ سنجاوی ضلع زیارت کو گرفتار کر کے

ملزمان کے قبضہ سے 72 کلو چرس برآمد کر لی اور ملزمان نے بتایا کہ ہم ضلع میختر صوبہ بلوچستان سے چرس خرید کر ضلع مظفر گڑھ پنجاب میں مختلف لوگوں کو

سپلائی کرتے ہیں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی چرس سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں

جن میں گل داد ولد عقل شاہ مقدمہ نمبر 295/15 تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان میں چالان ہو چکا ہے اور جیل سے رہا ہونے کے

بعد دوبارہ چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہو گئے ہیں جبکہ اسی طرح تھانہ دراہمہ پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھر پور کاروائی کرتے ہوئے

بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ

یہ ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب ،ایس ایچ او تھانہ دراہمہ عرفان افتخار اور انچارج چیک پوسٹ پل غازیگھاٹ محمد ذیشان SI کی بہترین کاوش سے عادی سمگلرز قانون کی گرفت میں ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے مزید بتلایا کہ گرفتار کئے گئے

ملزمان کے خلاف تھانہ دراہمہ میں مقدمہ نمبر۔470/20 درج کر دیا ہے اور ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات سمگلرز کے خلاف

خصوصی مہم جاری ہے اور سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ضلع ڈیرہ غازیخان۔

صلح کروانا ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے اور اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں صلح کروانے کا حکم بھی ارشاد فرمایا ہے

میر روحل خان ASPسرکل تونسہ کا احسن اقدام، زمین کےجھگڑوں پر مقدمات کرانے والے رشتہ داروں کی آپس میں صلح کرادی۔

منور عباس ،ربنواز سکنائے موضع بیٹ فتح خان علاقہ تھانہ وہواکے رہائشی ہیں ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار ہیں

عرصہ دراز سے زمین کے معمالات پر ایک دوسرے کے خلاف اندراج مقدمات کے لیے پس وپیش تھے۔

فریقین کے بچوں کے مستقبل کو بچانے اور ان کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے منیر حسینASIانچارج چوکی نتکانی نے اختلافات پر فریقین کے درمیان صلح کروادی۔

دونوں فریقین نے اس موقع پر مسکراتے چہروں کے ساتھ تونسہ پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

اور کہا ہم سب شریف لوگ ہیں اور ہمارا آج تک کبھی پولیس سے واسطہ نہیں پڑا تھا پہلی مرتبہ اتفاق ہوا

لیکن جس طرح پولیس نے ہماری مدد کی اور ہمارے اختلافات کو دور کرواکر

ہماری صلح کروائی یہ صرف اور صرف کوئی اپنا ہی کرسکتا ہے اور پولیس سے ہمیں جو اپنائیت ملی ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

ترجمان پولیس

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ترقی کیلئے دو ارب روپے کے سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے فنڈز فراہم کر دیئے

جس کے تحت ہر رکن اسمبلی کو دس، دس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے جائیں گے. ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 84نئے منصوبوں کی نشاندہی کرنے کے

ساتھ متعلقہ محکموں کو جلد سروے کر کے تخمینہ لگانے اور متعلقہ پلیٹ فارم سے منظوری سمیت تمام امو رکی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز دے دی گئیں.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کر دیئے.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل سمیت دیگر

افسران موجود تھے. راجن پور، مظفرگڑھ او رلیہ اضلاع کے افسران کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ڈویژن میں روڈز، واٹر سپلائی، سیوریج، ٹف ٹائلز اوردیگر منصوبے شروع کیے جائیں گے.

ابتدائی طو رپر ضلع مظفرگڑھ میں تیس کروڑ روپے سے 31منصوبوں،ضلع لیہ میں بیس کروڑ روپے سے 14، ضلع ڈیرہ غازیخان میں چالیس کروڑ روپے سے 25اور ضلع راجن پو ر

میں تیس کروڑ روپے سے 14منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ

محکمے متعلقہ اراکین اسمبلی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ مویشیوں کی خریدوفروخت کی جگہوں پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی. کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی
2
نظام کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ منڈیوں میں غیر قانونی وصولی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرے.

انہوں نے یہ ہدایات کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین موجود تھے. اجلاس میں کیٹل مارکیٹ کمپنی کے آپریشنل و فنانشل امور،

مختلف آسامیوں پر بھرتی، سروس فیس کی وصولی، کمپنی کے نام کی تبدیلی، فیلڈ مانیٹرنگ کیلئے گاڑیوں کی کمی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا.

منیجنگ ڈائریکٹر محمد یونس کھتران نے بریفنگ دی. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ ڈویژن میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے.

کمپنی کے قوانین کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مانیٹربھی کیاجائے. مویشی منڈیوں میں موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا ایس او پیز، ڈینگی، کانگو سمیت دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گزشتہ روز فاضلہ کچھ سمیت تحصیل کوہ سلیمان کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا.

کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، سردار عمر بزدار اور دیگر ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے بی ایم پی تھانہ فاضلہ کچھ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب قبائلی علاقہ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں. قبائلی فورس کے تھانوں کی نئی عمارتیں تعمیرکرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں اور

صحت مراکز کو اپ گریڈ کیاجارہاہے. قبائلیوں کو بھی شہروں کے مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی،

انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ نادرا، اے ٹی ایم، اراضی ریکارڈ سنٹر اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

تحصیل کوہ سلیمان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کردارادا کیاجائے گا.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کر رہی ہے وسائل کے مطابق آبادی میں توازن لانے کیلئے متعلقہ محکموں سمیت ہر فرد کو کردارادا کرنا ہو گا.

علمائے کرام اس سلسلے میں آگے آئیں اور محراب و منبر سے ماں اور بچے کی صحت کو سامنے رکھنے کے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی،

بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اسلام کی روشنی میں پیغام عام کریں. یہ بات حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ضلعی رابطہ کمیٹی کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہی. ڈائریکٹر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے بریفنگ دی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے زچہ بچہ کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں.

قاری جمال عبدالناصر اور دیگر اراکین نے کہاکہ اسلام میں ماں کو دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کا درس دیاگیا ہے.

دو سال تک دودھ پلانے سے بچوں کی پیدائش میں قدرتی وقفہ کے ساتھ ماں او ربچے کی صحت بھی بہتر رہتی ہے.

عوام کی آگاہی کیلئے ہرممکن کردارادا کیا جائے گا. اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ محکمہ وسائل کے مطابق آبادی کی تشکیل کے

ساتھ ماں اور بچہ کی صحت کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے.

ضلع کے دور دراز پسماندہ اور طبی سہولیات سے محروم علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے علاج معالجہ اور ادویات کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں.

اس موقع پر متعلقہ امو رکا بھی جائزہ لیاگیا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے. تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے نوتک
4
میں رجسٹریشن نہ ہونے پر شاہجمالی ٹرسٹ کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے معائنہ کے دوران انتظامیہ کو قانونی کارروائی کی

تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں. ٹرسٹ میں ساٹھ سے زائد بچے زیر تعلیم پائے گئے. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید تین دکانیں سربمہر کر دیں.انہوں نے مارکیٹوں کے معائنے بھی کیے. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے ڈیرہ غازیخان اور شاہ صدر دین کی

مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران چوک چورہٹہ اور پل ڈاٹ و دیگر علاقوں میں نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر

دکانداروں کو 22ہزار روپے جرمانہ کیا اور شاہ صدر دین میں دو دکانداروں کو علامتی طور پر گرفتاربھی کیا گیا.

نرخنامے آویزاں کرنے کی یقین دہانی اور بیان حلفی پر وارننگ دے دی گئی. اسسٹنٹ کمشنرز نے سہولت بازاروں اور آٹا کے سیل پوائنٹس کابھی معائنہ کیا

اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ ضروری ہدایات جاری کیں.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری اور لیبر آفیسر محمد صادق نے کاروباری مراکز کا معائنہ کیا.

دکانوں کی آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ چائلڈلیبر، جبری مشقت، کم سے کم اجرت،

انسداد ڈینگی اقدامات سمیت دیگر امو رکا جائزہ لیاگیا. دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرنے کہا کہ

حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر

چالان کیے جائیں گے. صنعتی اداروں کے معائنہ، آن لائن ریکارڈ کی تیاری سمیت دیگر امور کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
https://dailyswail.com/2020/08/31/41852/

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::ڈیرہ غازیخان

پنجاب اوپن انٹر ڈویژن قائد اعظم سپورٹس چیمپئن شپ کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان کے کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کا سلسلہ یکم جنوری سے شروع کر دیا جائے گا.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ بیڈمنٹن کے ٹرائلز یکم جنوری کو سات بجے شام جبکہ دیگر کھیلوں کے ٹرائلز دو جنوری کو

دس بجے صبح سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ٹرائلز میں عمر کی کوئی حد نہیں تاہم محکمانہ کھلاڑی اس میں شرکت نہیں کرسکیں گے.

واضح رہے کہ پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن قائد اعظم سپورٹس چیمپئن شپ چھ جنوری سے لاہور میں شروع ہو گی

جس میں بوائز او ر گرلز کے اتھلیٹکس،آرچری، بیڈ منٹن، سائیکلنگ، ٹینس کے مقابلے ہوں گے. مزید معلومات کیلئے دفتر اور فون نمبر0334-6726206پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

About The Author