اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ہزار بیس کے دوران تین سیریز میں ان ایکشن رہی

دو ہزار بیس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابیوں کے ساتھ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا

دو ہزار بیس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابیوں کے ساتھ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا،، اسکواڈ کی قیادت کے علاوہ مینجمنٹ میں بھی تبدیلیاں ہوئیں

سال بھر کی سیریز سے متعلق جانتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ہزار بیس کے دوران تین سیریز میں ان ایکشن رہی،، سال کا آغاز تو جیت سے ہوا،،

تاہم بعد میں شکست کا بھی منہ دیکھنا پڑا

جنوری میں بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی،

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز دو صفر اور واحد ٹیسٹ میچ بھی با آسانی اپنے نام کیا

سال کے دوسرے امتحان میں قومی ٹیم کو مشکلات پیش آئی،،

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک صفر سے

ہار بیٹھی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی

تیسرے معرکے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی،

زمبابوے کیخلاف تین ون ڈے میچز میں سے دو جیتے ایک ہارا، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی

دو ہزار بیس میں اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے

بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سونپ دی گئی

مصباح الحق چیف سیلیکٹر کے عہدے سے دستبردار ہوئے،

یونس خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا،

جبکہ اقبال قاسم کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے

%d bloggers like this: