نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے معمول کے مطابق نماز فجر کی ادائیگی کے بعدشہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.

میٹروپولیٹن کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے مانکا کینال اور شہر کے مختلف پارکس کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، گرینری، میڈینز کی تیاری اور دیگر معاملات کا پیدل چل کر جائزہ لیا.

کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکمے سنجیدگی سے کام کریں. میونسپل سروسز میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. سیوریج،

صفائی کے معاملات بہتر کیے جائیں. انہوں نے کہاکہ کثیر فنڈز سے تزئین و آرائش شدہ پارکس کی بحالی کیلئے مسلسل کام کیا جائے.

عوام کو معیاری تفریح اور سیر و سیاحت کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے.

صبح اور شام کی واک سے لوگوں کے ذہن تر وتازہ ہونے کے ساتھ انتظامیہ کی کارکردگی سامنے آئے گی.

کمشنر نے کہاکہ وہ شہر کے مختلف بلاکس، گلی محلوں کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی طور پر تعمیر پانچ کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے. کوٹ چھٹہ میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید تین دکانیں سربمہر کر دی گئیں.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زنے کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایات پر

عملدرآمد کرتے ہوئے کمرشلائزیشن او ربلڈنگ پلان فیس کی عدم ادائیگی پر عزیز میڈیکل سٹور، گلف ہوٹل کے عقب میں تعمیر شدہ پلازہ،

ہمدانی بک شاپ، باربر شاپ اور محمدی فالودہ کی عمارتیں سربمہر کر دیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے تین دکانیں سیل کیں.

علاوہ ازیں انہوں نے سبزی منڈی سرور والی کے معائنہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد قمر الزمان بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمد حارث منیر، سپرنٹنڈنٹ جیل
2
یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز بھی ہمراہ تھے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران

ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کرتے ہوئے اسیران سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیارکیے گئے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔

معزز جج نے جیل میں صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کے دوران معمولی جرائم میں ملوث چار قیدیوں عابد حسین، محمد عزیر، سجاول اور دلشاد حسین کی رہائی کے احکامات جاری کیے.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان عمران رشید کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ذیشان احمد اوردیگر نے شہر کے مختلف بس سٹینڈز پر انسداد سموگ مہم کے تحت آگاہی لیکچرز دیئے.

اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ واک کا بھی انعقاد کیاگیا. ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج نے کہاکہ

ٹرانسپوٹرز دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی دیکھ بھال کرائیں. ایسی گاڑیاں شاہراہوں پر نظر آنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کا باعث بنتا ہے. ٹرانسپورٹرز حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں.

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس 31دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے دن ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی

اصغر صدیقی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا یہ با ت سیکرٹری کمیٹی و ڈی او انڈسٹریز محمد

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملاوٹی، ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔۔
ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 2 فوڈ یونٹس سیل، پنجاب پیورفوڈ رولز کی خلاف ورزی پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 165,000 کے جرمانے عائد

، 200 کلو ملاوٹی مصالحے، 440 ساشے گٹکا برآمد، 182 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری
ڈی جی خان 30 دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 231 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 182 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان میں خرم پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کردیا۔ دوران کارروائی 440 ساشے گٹکا برآمد کر لیا گیا۔

اسی طرح رحیم یارخان میں علی پنسار سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچیں اور مصالحو ں کی فروخت پر سربمہر کیا گیا۔

دوران چیکنگ سرخ مرچوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ کارروائی کے دوران 190 کلو ملاوٹی مرچیں برآمد کی گئیں۔

مزید برآں خوراک کی تیاری اور فروخت میں صفائی کا معیار بہتر نہ ہونے پر رحیم یارخان میں سپر شنگریلا شوارما بریڈ پروڈکشن یونٹ کو 25 ہزارجبکہ لیہ

میں ندیم فوڈز بیکرز، رانا عرفان سویٹس اور راجن پور میں فلک شیر کریانہ سٹورکو 10،10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 100 لٹر ملاوٹی دودھ،20 لٹر ناقابل سراغ سیرپ، 10 کلو گلقند، 10کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس،5کلو مضرصحت مٹھائی تلف

جبکہ 200 کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور 440 ساشے گٹکا برآمد کیا گیا۔

About The Author