دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف ( ملک خلیل الرحمن واسنی )میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء
بجلی چوری پر تو قابو نہ پاسکے لائن لاسز پورے کرنے کے لئے بجلی رات 10 سے صبح 11 بجے تک بند کرنا معمول
جسکی وجہ سے چوری کی وارداتیں معمول،اہل علاقہ عدم تحفظ کاشکار میپکو کے اعلی حکام نوٹس لیں

حاجی پورشریف میپکو سب ڈویژن فاضل پورکا علیحدہ فیڈر ہونے کے باوجود بھی میپکو کی طرف سے جب چاہیں بجلی بند کردیں،ایم این اے حلقہ 194 سردار نصراللہ خان دریشک اور ایم پی اے حلقہ 295 سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کا حلقہ ساری رات اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے میپکو سب ڈویژن فاضل پور کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء کہ بجلی چوری پر تو قابو نہ پاسکے اور نہ ہی بااثر اور ٹیکنیکل بجلی چوروں کے و دیگر کےخلاف سینکٹروں ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود کاروائی بھی نہ ہوسکی جس کے سبب لائن لاسز پورے کرنے کے لئے بجلی رات 10 سے صبح 11 بجے تک بند کرنا معمول بن چکا ہے اور ساری رات حاجی پورشریف اورگردونواح کی بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اہل علاقہ شدید عدم تحفظ کر شکارہیں اور جبکہ چور بھی اتنے طاقتور ہیں کہ ٹراسفارمرز اور انکے قیمتی سامان تک بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب چوری کر لیتے ہیں،اہلیان علاقہ نے "ڈیلی سویل ” کے توسط سے جنرل منیجر میپکو، چیف انجینئر میپکو ڈی جی خان،ایکسیئن میپکو راجن پور ایس ڈی او میپکو فاضل پور اور میپکو کے دیگر متعلقہ حکام سے فوری اصلاح و احوال اور نوٹس لینے اور بلاجواز لوڈشیڈگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے.

راجن پور 25دسمبر 2020( )قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ویثرن اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرنا ہوگا ۔ایک پاکستان اور ایک مسلمان ہو کر اس ملک کی ترقی کی خاطر مل کر کام کرنا ہوگا ۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے کہا تھا کہ ہم ایک ایسا وطن بنائیں گے جہاں پر ظالم اپنے انجام کو پہنچے گا اور مظلوم کو ان کا حق ملے گا ۔25 دسمبر 1876 کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح نے ہمیں ایک ایسی ریاست پاکستان دی جس پر دنیا حیران ہے۔ یہ باتیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ ،ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اور سردار اویس خان دریشک نے” قائد اعظم ڈے“ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال، ایس پی انویسٹی گیشن اکرم نیازی، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری ،پرنسپل دانش اسکول محمد اکرم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر،پروفیسر کلیم اختر قریشی ،اساتذہ کرام ،علماءکرام، انجمن تاجران، طلباءو طالبات اور معززین شہر نے بھرپور شرکت کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا ۔ہمیں چاہئے کہ ہم سب قائدکے ویثرن، منشور اور فرمودات پر عمل کریں۔ اس تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کیں۔ آخر میں قاری محمود قاسمی نے ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا کرائی۔

About The Author