دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نو سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

قومی کرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن پر براجمان

بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر

محمد حفیظ چودہ پوزیشنز عبور کرکے تینتیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کی ہے

جس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم دو سو پچھتر رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر ہے  قومی ٹیم تین رینکنگ پوائنٹس کم ہونے کے بعد بھی

چوتھے نمبر پر برقرار ہے ،،، بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم آٹھ سو بیس رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پر موجود ہیں

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نو سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں

قومی کرکٹر محمد حفیظ چودہ پوزیشنز عبور کرکے تینتیسویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں

نیوزی لینڈ کیخلاف ایک سو چالیس رنز بناکر انہوں نے مجموعی طور پر پانچ سو سولہ پوائنٹس حاصل کیے ہیں

باولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا

نیوزی کیخلاف بہترین باولنگ کرانے کے بعد فہیم اشرف بارویں

شاہین آفریدی سولویں اور حارث روف ستاسٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

About The Author