اسلام آباد میں تنہا زندگی گزارنے والے کاون ہاتھی کو ساتھی مل گئی
کمبوڈیا میں قیام کے دوران کاون کی ساتھی ہتھنی کے ساتھ دوستی شروع ہوگئی
نئے ماحول میں کاون کی زندگی میں بہتری آنے لگی
اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں بچوں کا پسندیدہ کاون کمبوڈیا میں خوش وخرم زندگی گزارنے لگا
دنیا کا تنہاترین ہاتھی کہلائے جانے والے کاون نے کمبوڈیا میں قیام کے دوران کئی دوست بنالیے
انتظامیہ کے مطابق کاون کی صحت اور خوراک کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے،،،دوست ملنے کے بعد کاون انتہائی خوش ہے اور ان کی زندگی میں بہتری آنے لگی ہے۔
سینکچوری کے نگران کے مطابق ضروری دیکھ بھال کے بعد اگلے سال نومبر میں کاون کو جنگل میں آزاد زندگی گزارنے چھوڑ دیا جائے گا۔
کاون ہاتھی 1981 میں سری لنکا میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی عمر صرف چار سال تھی جب سری لنکن حکومت نے اسے پاکستان کو تحفے میں دے دیا تھا۔
دوہزار بارہ میں ساتھی کی موت کے بعد کاون مرغزار چڑیا گھر میں تنہا رہ گیا تھا، امریکی گلوکار شیئر کی کوششوں سے اسے کمبوڈیا منتقل کیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،