دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترک کمپنی کی مشینری قبضے میں لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روک دی

ترک کنٹریکٹر کمپنی البراک کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے البراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے پنجاب حکومت

ایل ڈبلیو ایم سی اور آئی جی سمیت دیگر فریقین کو انتیس دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئ

درخواست گزار نےموقف اپنایا کہ البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے درمیان معاہدہ ابھی باقی ہے،

معاہدہ ختم ہونے سے قبل ہی پولیس نے درخواست گزار کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضہ میں لے لی ہیں،

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس کے پاس درخواست گزار البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں،

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کی جانب سے البراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے

،اور البیراک کمپنی کی گاڑیاں اور مشینری درخواست گزار کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے

About The Author