بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار،لاکھوں روپے
مالیت کا مال مسروقہ کار اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ نے SDPOصدر سرکل عباس اختر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن
بہاولنگرارشاد حیدر بخاری کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ماجد حسین SI،محمد رضوان عباس ASI، محمد آصف ASI و دیگرملازمان شامل تھے
پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے خطرناک ڈکیت گینگ کے ارکان جو کہ کچھ عرصہ قبل شوروم کا تالہ توڑ
کر ایک عدد کار KIA SPORTAGE مالیتی 60لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے تھے کوگرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد نعمان مقبول ولد مقبول احمد قوم جٹ سکنہ فیصل آباد، رفیق ولد غلام حسن قوم کھوکھر سکنہ پاکپتن شریف اور
عالم شیر ولد غلام محمد قوم شیخ سکنہ دیپالپور اوکاڑہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے KIA SPORTAGEکار مالیتی 60لاکھ روپے اور 2 عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے گئے ہیں
اور مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان محمد عالم اور محمد رفیق Aکیٹگری کے اشتہاری ہیں جوکہ بہاولپورپولیس کو ڈکیتی کے 5 مقدمات میں مطلوب ہیں۔
یہ گروپ عظمت عرف اجو گجر سکنہ دیپالپور کی سربراہی میں پنجاب اور سندھ میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی۔
اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور دن رات میدان عمل میں سرگرم ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ