دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا ویکسین خریداری روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومت کو کورونا ویکسین خریداری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو کورونا ویکسین خریداری سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔۔۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بل گیٹس کا آبادی کم کرنے کا ایک ایجنڈا بھی ہے

جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس ویکسین سے لوگوں کی اموات ہوں گی اور وہ کورونا https://dailyswail.com/2020/11/19/47825/

میں ڈال دیں گے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومت کو کورونا ویکسین خریداری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی ۔۔۔

ویکسین سے متعلق ایک صفحے پر نقشے کی صورت میں تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کی گئی ۔۔۔

درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے عدالت کو بتایا کہ ہم نہیں لگوائیں گے تو کہیں بھی ٹریول نہیں کر سکیں گے ۔

ویکسین میں ایک چپ بھی انسان کے جسم کے اندر لگ جائے گی۔ ہم کہاں ہیں کیا کر رہے ہیں سب کچھ مصنوعی اینٹلی جنس سے معلوم ہو سکے گا۔

وکیل نے اپنے دلائل مں بتایا اس ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا۔۔

عدالتی استفسار پر وکیل نے کہا کہ نہیں، یہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہو گا ہم تو بالکل ہی ان کے غلام ہوں گے۔

اس وقت گویا بطور قوم ہم سب حوالات میں ہیں آئندہ جیل میں ہوں گے

About The Author